سید ضیاءعباس شاہ کا محکمہ ہائی ویز ٹنڈو الہیار کے دفتر کا اچانک دورہ

ہائی ویز کے 123 نئے اور پرانے منصوبوں میں سے 29 منصوبے 31 دسمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گے۔ ایکسین کی بریفنگ

کراچی 15 ستمبر : صوبائی وزیر ورکس اینڈ سروسز سید ضیاءعباس شاہ رضوی نے محکمہ ہائی ویز ٹنڈوالہیار کے دفتر کا اچانک دورہ کیا اور افسران و عملے کی حاضری چیک کی۔ اس موقع پر موجود ایگزیکٹو انجینئر ہائی ویز محمد یوسف پنڈہیانی نے بریفنگ دہتے ہوئے صوبائی وزیر کو بتایا کہ ضلع ٹنڈوالہیار میں نئے اور پرانے 123 ہائی ویز کے منصوبے چل رہے ہیں جن میں سے 29 منصوبے 31 دسمبر 2021 تک مکمل ہوجائے گے۔ صوبائی وزیر سید ضیاءعباس شاہ رضوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے جبکہ تعمیراتی میٹرئل کے معیار اور مقدار کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ اس کی اہمیت و افادیت میں مزید اضافہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کءجائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معیاری ہائی ویز کی تعمیر سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ کاروباری سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ سید ضیا عباس شاہ کا کہنا تھا کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی اور وزیر اعلی سندھ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے پورے سندھ میں سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کی جارہی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے رہنے والوں کو شہروں تک رسائی آسان بنائی جا سکئے۔
ہینڈآﺅ ٹ نمبر 1015۔۔۔ایف زیڈ ایف