وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سیدناصرحسین شاہ کی زیر صدارت تھر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس

وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ سیدناصرحسین شاہ کی زیر صدارت تھر میں پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا

ممبر قومی اسمبلی مہیش ملانی، ممبر صوبائی اسمبلی محمد قاسم سومرو، سیکریٹری پبلک ہیلتھ سعید اعوان، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد نواز سوہو سمیت محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے
————————————

گھارو،بیک پریشر سے پائپ لائن پھر پھٹ گئی،کراچی کو پانی کی فراہمی معطل
———–
کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن، 4 پمپ بند،پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72 انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن ایک بار پھر دھماکے سے پھٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر بورڈ کے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر گزشتہ شب بجلی کے اچانک ہونے والے بریک ڈاؤن سے 4پمپ بند ہوگئے۔جبکہ پانی کے بیک پریشر سے کراچی کو پانی فراہم کرنے والی 72انچ قطر کی مرکزی پائپ لائن نمبر5 ایک بار پھر دھماکے سے پھٹ گئی۔جس کے باعث مذکورہ لائن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی جبکہ مذکورہ مقام پر لاکھوں گیلن پانی ضائع ہوگیا۔اطلاع ملنے پر واٹربورڈ گھارو ڈویژن سول کی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ لائن کا والو بند کرکے مرمت کاکام شروع کردیا ہے۔واٹربورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت کاکام آج شام تک مکمل کرلیا جائے گا۔
https://jang.com.pk/news/984754?_ga=2.56342059.1699308322.1631695753-749038934.1631695753
—————————-

وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں عام آدمی کا جینا محال ہوچکا ہے، مہنگائی اپنی انتہا کو پہنچ چکی قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے،مرتضی وہاب کراچی کی ترقی کے لئے کوشاں ہیں، ان پر بے جا تنقید کی جارہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڑھی گوٹھ میں مسلم ہینڈز نامی این جی او کے تعاون سے آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا تقریب میں ایم ڈی واٹر بورڈ، ضلعی انتظامیہ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت بھی موجود تھی ، وزیر بلدیات نے بتایا کہ تیس لاکھ روپےکی مالیت سے شروع کیا جانے والے آر او پلانٹ سے روزانہ کی بنیاد پر کم و بیش پچاس ہزار لوگوں کو پانی با آسانی فراہم کیا جائے گا اور پچیس ہزار گیلن پانی کی کشیدگی عمل میں لائی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کراچی کے وہ علاقے جہاں ماضی میں پینے کے پانی کی سہولت کم اور ناکافی تھیں اب بہتری کی جانب گامزن ہیں
https://jang.com.pk/news/984706?_ga=2.81393815.1699308322.1631695753-749038934.1631695753