*صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو کا قاضی شاہد پرویز کی والدہ کے انتقال پر تعزیت

*

کراچی ؛ صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی جام خان شورو نے قائم مقام چیف سیکریٹری سندھ اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ قاضی شاہد پرویز کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں صوبائی وزیر برائے محکمہ آبپاشی نے کہا ہے

کہ قاضی شاہد پرویز کی والدہ ماجدہ کے انتقال کا سن کر بہت دکھ ہوا ۔ جام خان شوو نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوار رحمت میں اعلیٰ جگہ اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا کرے،

جاری کردہ
جعفر حسین، پی آر او