سیاسی مقاصد کے لئے بنائے گئے کھیلوں کے میدان جو اس وقت تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں حکومتی نگاہ توجہ کے منتظر ہیں،

لاڑکانہ سے محمد عاشق پٹھان
———————-

سیاسی مقاصد کے لئے بنائے گئے کھیلوں کے میدان جو اس وقت تباہی کا منظر پیش کر رہے ہیں حکومتی نگاہ توجہ کے منتظر ہیں، کیا پی سی بی کی جانب سے سیاسی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بنایا گیا گڑھی خدا بخش بھٹو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم سود مند ثابت ہوا ؟ تفصیلات کے مطابق گڑھی خدا بخش بھٹو میں بنایا گیا شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پی سی بی کی توجہ کا منتظر ہے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے میدان میں کئی مقامات پر گڑھے پڑ چکے ہیں بڑے پتھر موجود، گھاس بھی جگہ جگہ سے غائب ہے بغیر پلاننگ کے عوام کے ٹیکس سے کروڑوں روپے خرچ کر کے بنایا گیا اسٹیڈیم دھیرے دھیرے تباہی

کی جانب گامزن ہے پی سی بی کے زیر نگرانی بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم 12 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تیار کیا گیا 14 ایکڑ پر مشتمل انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کا نام نشان تک مٹ چکا جبکہ ہیلی پیڈ کے نشانات واضح طور پر موجود ہیں انٹرنیشنل کرکٹ

اسٹیڈیم کا افتتاح 9 سال قبل 2012 میں پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے کیا گیا تھا 9 سالوں میں صرف دو تین نمائشی اور قائد اعظم ٹرافی میچز ہی کھیلے جا سکے ہیں 9 سالوں میں کرکٹ اسٹیڈیم کے 9 عارضی ملازمین بھی مستقل نہ کیے جا سکے

کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار کردہ کرکٹ اسٹیڈیم کو فعال بنا کر ڈویژنل سطح پر

کرکٹ کو فروغ دیا جا سکتا ہے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے نقشے میں موجود کھلاڑیوں کے ریسٹ رومز اور ورزش کے لیے جم بھی نہ بنائے جا سکے کرکٹ اسٹیڈیم کی آڑ میں کی گئی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کب ہو گی اور کون کرے گا بڑا سوال موجود ہے