وفاقی حکومت کے وزراءکی الیکشن کمیشن کے خلاف اشتعال انگیز بیانات قابل مذمت ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

کراچی 11ستمبر۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خلاف وفاقی حکومت کے وزراءکے اشتعال انگیز بیانات قابل مذمت ہیں جبکہ الیکڑانک ووٹنگ مشین پر وفاقی حکومت کی ہٹ دھرمی بھی معنیٰ خیز ہے۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے اور اپنے حلقہ کے لوگوں سے ان کے پیاروں کے انتقال پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے متعدد علاقوں کا دورہ بھی کیا اور وفات پا جانے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات کی دعا بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں چور دروازے سے نہیں آتی اور جب بھی انتخابات غیر جانبدارانہ اور شفاف ہوتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریت سے کامیابی حاصل کرتی ہے۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وفاقی حکومت کا اصرار اس کی نیت کی خرابی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اس معاملے پر نوٹس لے تاکہ آئندہ عام انتخابات کا انعقاد صاف اور شفاف طریقے سے ممکن ہوسکے۔ قبل ازیں جام اکرام اللہ دھاریجو نے پنوعاقل سٹی میں فرید شیخ کے انتقال پر ان کے والد الاہی بخش شیخ، فقیر مرحوم راشد سمیجو کے ورثاء، مرحوم شاہنوازمہر کے ورثاء، صحافی مجیب ورند، ڈی ایس پی نورمحمد چنہ، آصف کورائی کی والدہ، میاں احسان انڈھڑ، امان اللہ مہیسر، عنایت بھٹی ودیگر کے ساتھ ان کے پیاروں کے انتقال پر فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ پی پی پی تعلقہ پنوعاقل صدر میاں عبدالقوی انڈھڑ، جنرل سیکریٹری حافظ عزیزاللہ بھٹو،شبیر احمد شیخ، غلام قادر شیخ، عبداالرزاق دھاریجو، راجا بوزدار، دین محمد کورائی، عارف کورائی، ممتاز خان مہیسر ودیگر کارکنان اور ورکرز بڑے تعداد میں موجود تھے۔ہینڈآﺅ ٹ نمبر 986۔۔۔ایم یو محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401کراچیمور خہ11 ستمبر ، 2021 خصوصی بچوں کو تعلیم دینا ایک عظیم مقصد ہے۔ صادق میمن کراچی 11ستمبر۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت خصوصی بطلباء کے لیے تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی سہولیات کو بہتر بنا رہی ہے اور ہم ان بچوں کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے کہ یہ خصوصی بچے معاشرے کا ایک مفید اور خودمختار رکن بن سکیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو یہاں گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول ٹھٹھہ کا دورہ اور معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے اسٹاف کی حاضری کا رجسٹر ، جاری کلاسز اور خصوصی بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تدریسی عملے سے کہا کہ وہ سخت محنت کریں اور اپنے بچوں کے ساتھ نرم رویہ اختیار کریں اور خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں کیونکہ انہیں دوسرے طلباء کے مقابلے میں زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ صادق علی میمن نے مزید کہا کہ تعلیم ایک پیغمبرانہ پیشہ ہے اور جب آپ خصوصی بچوں کو پڑھاتے ہیں تو یہ زیادہ معزز بن جاتا ہے کیونکہ یہ بچے خدا کا خاص تحفہ ہوتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ اسٹاف کی کمی اور دیگر ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 987۔۔۔ایم یو