برسات کے باعث روڈ و گلیوں میں برساتی پانی کی نکاسی کو جاری رکھا جائے

کراچی(    )  ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی نے کہا ہیکہ برسات کے باعث روڈ و گلیوں میں برساتی پانی کی نکاسی کو جاری رکھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ جاتی افسران سے بات کرتے ہوے کیا  گذشتہ روزاور آج ہونے والی بارش کے دوران کیئے جانے والے انتظامات کی تفصیلات معلوم کیں اور ہدایت کی کہ بارش کی وجہ سے گلیوں میں موجود نالہ اور نالیوں کی صفائی کیلئے خصوصی اقدامات کریں  بچوں کو برساتی پانی میں کھیلنے سے روکیں اور والدین کو بتائں کے پانی میں  کرنٹ بھی ہوسکتا ہے محکمہ پارک وپلے گراؤنڈ اور الیکٹرک و مکینکل ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ وہ دوران برسات تیز ہواؤں کی وجہ سے درختوں کے گرنے کی شکایات  موصول ہوں تو فوری ازالہ کریں اسٹریٹ لائٹ کے پولوں میں کرنٹ کی شکایات موصول ہوں تو اپنی ذمہ داری انجام دیں اور متعلقہ محکمہ کو اطلاع کریں  اورنگی ٹاؤن سے سرجانی ٹاؤن تک برساتی پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے ہر مقام پر تجربہ کار افسران و عملہ تعینات کیا گیا ہے مرکزی دفتر میں مرکز شکایات پر عملہ رات دن موجود رہیگا ایڈ منسٹریٹر بلدیہ غربی نے میونسپل کمشنر کو ہدایت کی کہ کسی بھی شکایات کے ازالہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی بعدازاں ایڈمنسٹریٹر نے میونسپل کمشنر کے ہمراہ  بلدیہ غربی کے  مختلف علاقوں کا دورہ کیا علاقہ معززین اور کام میں مصروف افسران و ملازمین سے ملاقات کی اورہدایت کی کہ تمام یوٹیلیٹی سروس کی فراہمی میں مصروف اداروں سے رابطہ میں رہیں اورموصولہ شکایات کا ازالہ کریںکریں