گھر بنانے اور گاڑی لینے کے نام پر انویسٹمنٹ-سرمایہ کاری کے نام پر پرکشش منافع دینے کے لالچ میں عوام سے اربوں روپے کا فراڈ

سندھ ہائیکورٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر پرکشش منافع دینے کے لالچ میں عوام سے اربوں روپے کا فراڈکرنے کے معاملہ پرمیمن انٹرنیشنل مینجنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران جسٹس محمداقبال کلہوڑونے کہاکہ منافع کا جھانسہ دینے کا معاملہ انتہائی سنگین ہے،

ملزمان کے خلاف اعلی سطح پر تحقیقات کی ضرورت ہے، عدالت نے نیب کو فراڈ کے معاملے کی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی عدالت نے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کی انکوائری کر کے تین ماہ میں اندر رپورٹ پیش کی جائے، متاثرین نے

کہاکہ ملزم نہال خان بلدی، مالک میمن انٹرنیشنل مینجمنٹ اور دیگر نے انویسٹ کے نام پر فڑاد کیا ہے ہمیں سے گھر بنانے اور گاڑی لینے کے نام پر انویسٹمنٹ کرایا گیا، میمن کمپنی نے فراڈ کر کے ہمارے جمع پونجی لے کر فرار ہوگیاہم نے پولیس ،

ایف آئی اے اور نیب میں بھی درخواست دی ہیں، نیب نے کہا کے یہ ایف آئی اے کا معاملہ ہے، مجموعی طور پر ملزمان کے خلاف 112 درخواست دائر کی گئی ہیں متاثرین کے مطابق پولیس اور ایف آئی اے نے بھی ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی۔