مبارک ہو۔۔ اسکردو ۔۔دنیا کے لیے نیا گیٹ وے پاکستان۔۔ بننے جارہا ہے


۔
وزیراعظم عمران خان کے سیاحتی وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے حکومت نے اسکردو کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے لہذا آنے والے وقت میں اسکردو پاکستان کا نیا گیٹ وے بن جائے گا ۔دنیا بھر سے سیاح براہ راست اسکردو انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کر سکیں گے دنیا کے

مختلف ملکوں کے جہاز سیدھے اسکردو میں اترا کریں گے پاکستان آنے والے سیاحوں کو اب اسلام آباد لاہور یا کراچی نہیں اترنا پڑے گا بلکہ وہ دنیا کے مختلف ایئرپورٹس سے براہ راست اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچ سکیں گے اور خاص طور پر وہ سیاح

جو کے ٹو پہاڑ سمیت دیگر بلند و بالا چوٹیوں کو سر کرنے کی غرض سے پاکستان آتے ہیں اب ان کا بھاری بھرکم سازوسامان بھی سیدھا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو کیا جا سکے گا

پہلے ان کو اپنا وزنی سامان اسلام آباد لانا پڑتا تھا جہاں سے ٹرکوں اور گاڑیوں کے ذریعے ان کا سامان اسکر دو تک پہنچایا جاتا تھا ۔
حکومت پاکستان کی منظوری سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسکردو میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے قیام اور نئی ایئرلائنز

کو یہاں پر آپریٹ کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے تو میں اس پیکٹ ایئرلائنز میں پہلے پی آئی اے پر ساری ذمہ داری تھی اب ایئربلو بھی اسکردو جایا کرے گی ایئر سیال کو بھی کلیئرنس مل چکی ہے نئی ایرلاین نارتھ ایئر بھی اسکردو گلگت کے روٹس پر جہاز چلائے گی

۔اسکردو اب سیاحوں کا مرکز اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی وجہ سے گیٹ وے پاکستان بن جائے گا ۔مقامی آبادی کے لیے یہ بہت بڑی خوشخبری ہے اور آنے والے دنوں میں آس پاس کے علاقوں میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور لوگ ترقی کریں گے ۔

سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل خاقان مرتضی اسکردو کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کے مختلف مراحل اور کاموں کی تکمیل کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور ان کی نگرانی میں اسکردو ائیر پورٹ پر ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل فلائٹ کی علیحدہ علیحدہ ہینڈلنگ اور سیاحوں کی آمد و رفت اور پروازوں کی تمام مطلوبہ سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے ضروری اقدامات تیزی سے اٹھائے جا رہے ہیں ۔
—————-
Report-Salik-Majeed-Karachi——whatsapp—-92-300-9253034