گلگت بلتستان کی با ہمت لڑکی نادیہ جلال تین دن پیدل چل کر ہنزہ سے گلگت پہنچ گئی

یوم آزادی کا جذبہ


گلگت بلتستان کی با ہمت لڑکی نادیہ جلال تین دن پیدل چل کر ہنزہ سے گلگت پہنچ گئی.
نادیہ جلال نے ہنزہ سے گلگت کا سفر قراقرم ہائی وے کے بجائے قدیم اور خستہ حال شاہراہ ریشم جسے اولڈ سلک روٹ بھی کہا جاتا ہے طے کر لیا.
پولارس سسٹم پاکستان نے نادیہ کے اس سفرمیں انکے ساتھ معاونت فراہم کی.
گلگت پہنچنے پر پولارس سسٹم پاکستان گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر امجد علی نے انکا استقبال کیا. نادیہ کا کہنا ہے کہ وہ اس سفر کو پاکستان کے آزادی کے دن کے حوالے سے منا رہی ہے اور اس سفر کے زریعے پاکستان اور پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہے.