ہری رام کشوری لال کی سابق صوبائی وزیر دوست محمد راہموںسے ان کے چاچا کی وفات پر تعزیت

 کراچی 31 جولائی۔ صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال کی سابق صوبائی وزیر دوست محمد راہموں سے گوٹھ مہران ویرو میں ان کے چاچا سابق رکن سندھ اسمبلی عنایت اللہ راہموں کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم لواحیقین اور رشتہ داروں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی راناھمیر سنگھ، ممتاز راہموں، انجینئر تاج محمد راہموں، حاجی آچار راہموں، سردار عبدالرشید پہنور، پولیٹیکل سیکریٹری وکیل ہیرا لال میگھواڑ، وکیل مجیب الرحمن شر،وکیل شوکت راہموں اور دیگر بھی موجود تھے۔ بعداذاں صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال سلیمان راہموں کی رہائش گاہ واقع عمر کوٹ پہنچے جہاں سلیمان راہموں نے ہری رام کشوری لال کا استقبال کیا اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔ اس موقع پر نواب علی خاصخیلی، وکیل شوکت راہموں، سردار عبدالرشید پہنور، وکیل ہیرا لال میگھواڑ، وکیل مجیب الرحمٰن شر، فقیر عرس راجڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔ ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 768۔۔۔ ایف زیڈ ایف