عارف عثمانی ملازمین کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کے فارمولے پر گامزن ۔۔۔ نیشنل بینک کے ملازمین اور انتظامیہ ایک پیج پر نہیں رہے ۔ اس صورتحال میں بگاڑ کی ذمہ دار انتظامیہ ہے ۔ملازمین کا موقف

عارف عثمانی ملازمین کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کے فارمولے پر گامزن ۔۔۔ نیشنل بینک کے ملازمین اور انتظامیہ ایک پیج پر نہیں رہے ۔ اس صورتحال میں بگاڑ کی ذمہ دار انتظامیہ ہے ۔ملازمین کا موقف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کے خلاف بینک ملازمین کا غصہ بڑھتا جا رہا ہے ۔بینک ملازمین کی بڑی تعداد انتظامیہ کی نئی پالیسیوں سے خائف ہے ناراضگی دور کرنے کے بجائے ملازمین کو تقسیم کرو اور حکومت کرو کہ پرانے سامراجی منصوبے کو اپنا

لیا گیا ہے اور بینک کے موجودہ صدر عارف عثمانی اس پالیسی پر کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے بینک انتظامیہ اور ملازمین ایک پیج پر نہیں رہے اور انتظامیہ کے ساتھ ملازمین کی خلیج مسلسل بڑھتی جا رہی ہے فاصلے کم کرنے اور دوریاں ختم کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نظر نہیں آرہی بلکہ مسائل کو بڑھانے والے اقدامات کیے جا رہے ہیں صاف نظر آ رہا ہے کہ اصل توجہ اور ترجیحات ملازمین کی بھلائی بہتری اور فلاح و بہبود نہیں ہے بلکہ کوئی خفیہ ایجنڈا ہے جس کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ملازمین بینک کی سروس رولز پالیسی میں تبدیلیوں کے حوالے سے ناراض ہیں اور خدشات کا اظہار کر رہے ہیں یا ان کے خدشات اور ناراضگی کو دور کرنے کی بجائے ہٹ دھرمی پر اتر آئی ہے اور میں نہ مانوں کی پالیسی چل رہی ہے نیشنل بینک کے صدر کو عدالت نے ہٹا دیا تھا اور وہ بڑے بیچ سے اپنے حق میں فیصلہ آنے کے بعد دوبارہ بینک کے معاملات میں تیزی سے اہم فیصلے کرتے جا رہے ہیں ان کی پالیسیوں اور فیصلوں کی وجہ سے ملازمین میں بے چینی بڑھ رہی ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ معاملات کو سدھارنے کے بجائے مزید بگاڑ آ جا رہا ہے انتظامیہ کے فیصلے پالیسی اور سوچ سمجھ سے بالاتر ہے ملازمین کو ریلیف سہولتیں دینے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ہاؤس لون اور کار لون جیسی اسکیموں میں ملازمین کی تجاویز کو اہمیت نہیں دی جا رہی ۔نیشنل بینک کے ملازمین کے اندر لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی دن پھٹ سکتا ہے ۔اگر صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو مختلف دفاتر میں صورتحال قابو سے باہر ہو سکتی ہے ۔انتظامیہ کے ذمہ دار لوگوں کو بار بار خبردار کیا گیا ہے لیکن کسی کے کان پر جو تک نہیں رینگی ۔یوں لگ رہا ہے کہ انتظامیہ مست ہاتھی کی طرح اپنے فیصلے کرتی جا رہی ہے اور اسے ملازمین کی کوئی پرواہ نہیں ۔
——————————————–
نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس نے چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے

بقیہ میچوں کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے،کوویڈ کی وجہ سے ملتوی کئے گئے ایونٹ کے بقیہ میچز 7 اپریل کو ملتوی کردیے تھے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) چھٹے نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کوویڈکے سبب7 اپریل کو ایونٹ کے ملتوی شدہ میچز31 جولائی کو شروع ہونگے یہ اعلان ٹورنامنٹ کے منتظم اعلی اور نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ ارشدحسین نے ٹورنامنٹ کمیٹی کی میٹنگ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انٹر نیشنل کرکٹر سعید آزاد، ایونٹ مینجر انورفاروقی، عظمت اللہ خان، سلمان حسین کاظمی اور دیگر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لیگ کے بقیہ میچز ساؤتھ ریجن، آر بی جی واریرز،بورڈ فالکنز،آئی ایف آئی آرجی یونائیٹڈ،آڈٹ اسپارٹنز،لاجسٹک لائنز، سی آئی بی جی واریرز،ویسٹ ریجن، ایس کیو جی شاندار، ایچ آر ایم جی ہائی ریسرز، ایف سی جی کنگ،لیگل لجینڈز،کے درمیان نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس،النادی البرہانی گراؤنڈ،ڈی ایچ اے معین خان اکیڈیمی،لانڈھی جمخانہ گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔3 اگست تا4 اگست کوارٹرفائنلز برقی قمقموں کی روشی میں نیا ناظم آباد میں،ٹی ایم سی کرکٹ گراؤنڈ گلبرگ میں اور7 اگست کو سیمی فائنلزجبکہ فائنل 8 اگست کو نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلاجائے گا۔درین اثناایس کیوجی شاندار،ر لاجسٹک لائنز، آرایم جی ماروکس اور آپریشن واریرز نے کواٹرفائنلز کے لیئے کوالیفائی کر لیا تھا