دادو کے عوام کیلئے پاک فوج مسیحا بن گئی خستہ حال ڈسپنسری کی تزئن وآرائش

پریس ریلیز
دادو کے عوام کیلئے پاک فوج مسیحا بن گئی خستہ حال ڈسپنسری کی تزئن وآرائش مقامی باشندوں کی سہولت کیلئے فرنیچر،برقی آلات، ڈسپنسر اور واٹر ٹینکر کی تنصیب مکمل کرلی گئی ڈسپنسری کی از سر نو تعمیر سے مقامی باشندوں کے چہرے کھل اٹھے ،پاک افواج کو خراج تحسین کراچی(وقائع نگار)پاک افواج کی جانب سے سندھ کے ضلع دادو میں خستہ حال سرکاری ڈسپنسری کی خوبصورت عمارت میں از سرنو تمام تزئین و آرائش کےساتھ واٹر پمپس،پانی کے ٹینکرز اور واٹرڈسپنسر کی تنصیب سے علاقہ مکینوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے ہیں تفصیل کے مطابق دادو کے سیکڑوں مقامی باشندوں کیلئے پاک افواج کی جانب سے اٹھائے جانےوالے اقدامات کے ساتھ ساتھ سول انتظامیہ اور مقامی کمیونٹی نے ڈسپسری کی تزئین وآرئش کی تکمیل میں پاک افواج کے شانہ بشانہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا،ڈسپنسری کےلئے مختص خوبصورت عمارت کے فرش کی از سر نو تعمیر میں پرانے اسٹرکو اکھاڑ کر نئے ٹائل تبدیل لگائے گئے جبکہ واش رومز کی مرمت اور ڈسپنسری میں موجود فرنیچر کو بھی ازسر نو پالش کیا گیا وہاں ہہلے سے موجود تمام برقی آلات اور پنکھوں کی مرمت کرکے انہیں قابل استعمال بنایاگیا اور جہاں ضرورت محسوس ہوئی انہیں یکسر تبدیل کرکے نئے پنکھے لگادیئے گئے،عمارت کو نیا کرکے نئے واٹر پمپس لگائے گئے واٹر ٹینکرز کی تنصیب ہوئی اور واٹر ڈسپنسر بھی لگادیاگیا خستہ حال عمارت کی مکمل تزئین وآرائش کرکے باﺅنڈری وال پر رنگ و روغن کیا گیا جبکہ صحت عامہ کے لیے آنے والے افراد کی آگاہی کیلئے ڈسپنسری میں پینا فلیکس اور صحت عامہ سے متعلق چارٹس ، پوسٹر اور بینر لگائے گئے ہیں علاقہ مکینوں نے پرسکون اور صاف ستھرے ماحول میں پسماندہ شہر کے مکینوں کیلئے تمام تزئین وآرائش کے بعد تمام سہولیات سے مزین ڈسپنسری کے فعال ہونے پر پاک افواج کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیااوران کے اس اقدام کوخوب سراہا۔ کیپشن دادومیں پاک افواج کے تعاون سے ڈسپنسری کی ازسرنوتزئین وآرائش پرعلاقہ مکیں خوشی کااظہارکررہے ہی