پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات شریف بلوچ بھٹو کی جانب سے ریاض کے صحافیوں کے اعزاز میں شاندار عید ملن پارٹی کا انعقاد


ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات شریف بلوچ بھٹو کی جانب سے ریاض کے صحافیوں کے اعزاز میں شاندار عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا جس میں صحافیوں اور دیگر کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی تقریب سے میزبان شریف بلوچ بھٹو نے عید الضحٰی کے پر مسرت موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ عید ملن تقریب دراصل دیار غیر میں پاکستانی کمیونٹی کو جہاں مل بیٹھنے کا موقع دیتی ہے وہی پاکستانی ثقافت تہذیب اور کلچر کو بھی فروغ ملتا ہے شریف بلوچ بھٹو نے کمیونٹی کی بے لوث خدمت پر تمام صحافیوں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے سب کو خراج تحسین پیش کیا معروف سیاسی اور صحافتی شخصیت یونائیٹڈ میڈیا فورم کے صدر امتیاز احمد کا کہنا تھا کہ عید کے پرمسرت موقع پر ہم کو یہ تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر مثبت معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے مرکزی چئیرمین عابد شمعون چاند نے کہا کہ عید ملن کے موقع پر دوستوں عزیزوں کا اکٹھا ہونا اور خوشیوں کے خوبصورت اور یاد گار لمحات کو اجتماعی طور پر گزارنے سے بھائی چارہ اخوت اپنائیت کا جذبہ پروان چڑھتا ہے ریاض کی معروف سماجی سیاسی اور صحافتی شخصیت میاں طارق جنید کا کہنا تھا کہ یہاں یہ بات قابل ستائش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی دنیا کے جس کونے میں بھی آباد ہے اس نے پاکستانی ثقافت تہذیب کلچر ادب کو زندہ رکھا ہوا ہے جس پر ہمیں فخر ہیں تقریب سے پاک یونائیٹڈ میڈیا فورم سعودی عرب کے مرکزی صدر وسیم خان ، جنرل سیکرٹری ناظم علی عطاری ، ملک بابر علی ، قریب اللہ خان ، اور دیگر نے بھی خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر میزبان شریف بلوچ بھٹو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا اور عید کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا جس کے بعد تقریب اختتام پذیر ہوئی