مختلف کورونا ویکسین لگوانا خطرناک ہے، عالمی ادارہ صحت

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ ایک ہی قسم کی کورونا ویکسین لگوائی جائے بصورت دیگر خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین کو ملانے اور آمیزش کا بڑھتا رجحان نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ لوگوں میں بڑھتے مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کے ملاپ کے رجحانات صحت کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محدود معلومات کی بنیاد پر مختلف اقسام کی کورونا ویکسین کی آمیزش کے نتائج مضر صحت ہو سکتے ہیں اور یہ ممالک میں انتشار کی صورتحال کو جنم دے سکتے ہیں کیونکہ شہری خود ہی فیصلہ کرنا شروع کر دیں گے کہ کون کس وقت کس قسم کی خوراک لے گا۔