بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات میں ضلع جنوبی سب سے آگے ۔


بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات میں ضلع جنوبی سب سے آگے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی جنوبی ارشاد علی سوڈھر کی سربراہی میں بارشوں کی صورتحال سے نمٹنے کے اقدامات میں ضلع جنوبی کے انتظامیہ سب سے آگے نظر آ رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر ضلع جنوبی کی ہدایات پر شہر میں بارشوں کی پیش گوئی کے بعد ضلع جنوبی میں رین ایمرجنسی نافذ کی گئی اور تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ جاری کیا گیا جبکہ منسپل کمشنر اختر علی شیخ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ افسران اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ضروری انتظامات کی ہدایت کی تاکہ بارشوں سے ہونے والے ممکنہ نقصانات سے بچاؤ ،برساتی پانی کی نکاسی عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے بروقت اقدامات کئے جا سکیں اس سلسلے میں رفیقی شہید روڈ نزد حقانی چوک پر واقع بلدیہ جنوبی کے مرکزی دفتر میں ایمرجنسی کنٹرول روم فون نمبر 99211390- 99211429 …. پہلے ہی تین شفٹوں میں کام کر رہا ہے تا کہ شہری بوقتِ ضرورت ایمرجنسی کنٹرول روم سے رابطہ رکھ سکیں ۔ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ اس بار مون سون میں زیادہ بارشوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے لہذا اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید موثر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ عوام کی جان ومال کا بھرپور تحفظ کیا جاسکے ۔برساتی پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں بلدیہ جنوبی کی انتظامیہ ہمہ وقت موجود رہے گی ۔