سندھ حکومت مقتول، دودو بھیل کے ورثاء کو ایک کروڑ اور دونوں زخمیوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے کی مدد دے گی۔ امتیاز احمد شیخ۔

صوبائی وزراء امتیاز شیخ اور سردار شاہ کی سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس۔

سینیٹر گیان چند، رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مہیش ملانی، رکن سندھ اسمبلی قاسم سومرو، اور وزیر اعلیٰ سندھ کے معاونین خصوصی پونجھو بھیل اور ویر جی کولہی کی بھی شرکت۔

دودو بھیل کے قاتل سزا سے بچ نہیں سکیں گے ۔

مقتول کے لواحقین کی شکایت کے مطابق ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

سندھ حکومت مقتول، دودو بھیل کے ورثاء کو ایک کروڑ اور دونوں زخمیوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے کی مدد دے گی۔
امتیاز احمد شیخ۔

کراچی 06 جولائی 2021ء
سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ اور وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے آج سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کوٹ، تھر میں قتل ہونے والے دودو بھیل کے قاتل سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔ دودو بھیل کے ورثاء کی شکایت کے مطابق ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے۔ سندھ حکومت اپنے عوام کے ساتھ ہے اور مظلوموں کو انصاف دلائے گی اور دودو بھیل کے قاتل سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دودو بھیل کے بہیمانہ قتل پر سخت نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کارروائی اور مقتول کے لواحقین کی داد رسی کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے مقتول دودو بھیل کے ورثاء کی مدد کے لئے ایک کروڑ روپے اور دونوں زخمیوں کو پچاس پچاس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ نیز مقتول کے ورثاء کو ملازمت بھی دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قتل میں نامزد ملزمان کو فوری طور پر معطل کردیا گیا تھا اور اب ان ملزمان کو تھر کول فیلڈ میں ملازمت سے فوری برطرف کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقتول دودو بھیل کا مقدمہ حکومتِ سندھ لڑے گی۔ سندھ حکومت اپنے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور مزدور، کسان، محنت کش اور غریب عوام پاکستان پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دودو بھیل کے بہیمانہ قتل کے بعد سے ابتک پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وزراء کی ایک ٹیم بھی کل تھر کا دورہ کرے گی اور واقعے کے متاثرین سے ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ تھر کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور ہم تھری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی پی پی ہمیشہ جمہوری نصب العین اور صحافیوں کے حقوق کی علمبردار رہی ہے اور صحافیوں کے حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔

ہینڈ آؤٹ نمبر (ایس۔اے۔این)