پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات

پی آئی اے کی جانب سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات کے تحت دوحہ سے پاکستان کیلئے چار بوئنگ 777پروازیں کی جائیں گی،بحرین کیلئے ائیر بس جہازوں کی جگہ بوئنگ 777 متبادل پرواز کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانےکیلئے پی آئی اے نے فوری طور پر پروازوں کا اعلان کیا ہے۔جمعہ کو پی آئی اے کا کہنا ہے کہ نجی ائیرلائنز کی جانب سے آخری وقت پر پروازیں منسوخ کرنے کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک میں پھنس گئے ہیں