جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں 15 اور 17 جون کو “اپنا انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ” اور یونیورسٹی کے شعبہ تحقیق کی جانب سے منعقد کردہ ریسرچ سیمینار میں تین امیدواروں نے ایم ایس پی ایچ ماسٹرز آف سائنس ان پبلک ہیلتھ کے لیے کامیابی سے اپنے اپنے مقالے پیش کئے۔

پہلی امیدوار ڈاکٹر رخشندہ عنبرین نے ڈاکٹر شیراز شیخ کی نگرانی میں کی گئی کراچی میں ہیپاٹائٹس سی کے حوالے سے اپنی تحقیق پیش کی۔
امیدوار ڈاکٹر مہرین نے ڈاکٹرز زعیمہ احمر کے زیر نگرانی ضلع سانگھڑ میں خواتین میں ڈپریشن پر کی گئی تحقیق پیش کی۔ جبکہ تیسری امیدوار ڈاکٹر رابعہ انور نے اے آئی پی ایچ کی چیئرپرسن پروفیسر لبنیٰ انصاری بیگ کی نگرانی میں باڈی ماس انڈیکس پر کی گئی تحقیق پیش کی۔ ہر امیدوار کے لئے ایک بیرونی، ایک اندرونی جبکہ ایک غیر جانبدار ممتحن مختص کیا گیا۔ تمام امیدوار کامیاب قرار پائے۔ کامیابی حاصل کرنے پر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے تمام امیدواروں کو مبارکباد پیش کی اور “اپنا انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ” اور شعبہ تحقیق کی جانب سے انیسویں سیمنار میں تھیسس ڈیفنس پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔