پاکستان میں دو نئی ایئرلائنز جلد اپنا آپریشن شروع کرنے والی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی ہاں ۔۔۔پاکستانیوں کے لیے یہ خوشخبری ہے کہ بہت جلد پاکستان میں دو نئی ایئر لائنز اپنا آپریشن شروع کرنے والی ہیں اس سلسلے میں ان دنوں ان کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان میں سے ایک ایئر لائن کا نام۔۔۔۔۔ نارتھ ایئر ۔۔۔۔۔۔۔فائنل ہو چکا ہے اور یہ ایئرلائن پاکستان میں سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔اس ایئر لائن کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے حال ہی میں ٹورزم پروموشنل اینڈ ریجنل انٹیگریشن TPRI لائسنس جاری کیا گیا ہے اور یہ ایئرلائن اسلام آباد سے اسکردو چترال گلگت اور گوادر کے لیے پروازیں شروع کرے گی ۔اس ایئرلائن کو ایک مشہور بزنس مین گروپ سول ایوی ایشن کے بعد ریٹائرڈ افسران کے مدد کے ساتھ شروع کر رہا ہے لائسنس حاصل کرنے کے بعد مقررہ مدت میں آپریشن شروع کرنا ہوتا ہے جس کے لیے ایئر لائن اپنی غذا میں تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے ۔پہلے مرحلے میں دو ایئرکرافٹ خریدے جائیں گے۔Bombardier پیارے استعمال کرنے والی پاکستان کی یہ پہلی ایئر لائن بن جائے گی ۔ہر طیارہ اسی مسافروں کی گنجائش کا حامل ہوگا اس وقت پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن گلگت بلتستان کے لیے چھوٹے اے ٹی آر طیارہ استعمال کرتی ہے جس میں اڑتالیس سے لے کر ستر مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے ۔جبکہ نئی ایئرلائن جو طیارے خریدے گی وہ پچیس ہزار فٹ کی بلندی پر باآسانی پرواز کریں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پاکستان میں آنے والے دنوں میں دوسری نئی ایئرلائن جناح ایئر کے نام سے آرہی ہے اسے پاکستان کا ایک بڑا بزنس گروپ متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے جس کا تعلق کراچی سے ہے ابتدائی طور پر یہ بھی ایک ڈومیسٹک ایئر لائن ہوگی اس ایئرلائن کا تعلق پاکستان کے ایک کامیاب پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا گروپ سے ہوگا ۔

پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری میں دونئی ایئرلائنز کے آنے سے انڈسٹری میں سرمایہ کاری بھی بڑھے گی پاکستان میں ایئر ٹریفک میں بھی اضافہ ہوگا ایوی ایشن انڈسٹری میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے پاکستانی مسافروں کو بہتر اور سازگار فضائی سفر کے زیادہ مواقع دستیاب آئیں گے ایئرلائنز کے درمیان مقابلے کا رجحان بڑھنے سے کوالٹی آف سروسز میں بہتری کی توقع ہوگی ایئر لائنز اور ائرپورٹ اسٹاف اور متعلقہ تکنیکی عملے کی خدمات درکار ہوگی مجموعی طور پر پاکستان کے مختلف شہروں اور ایئرپورٹس پر ایوی ایشن کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اس طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی اور دائرہ کار میں بھی اضافہ ہوگا اور مجموعی طور پر پاکستانی معیشت کو فائدہ ہوگا
—————
Salik-Majeed——-Jeeveypakistan.com—-Whatsapp—-92-300-9253034