آج ہم غمزدہ اور غمگین بھی ہیں کہ ہمارے محبوب لیڈر بڑے بھائی چوہدری خوش اختر سبحانی ہم میں موجود نہیں ہیں

ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے صوبائی چئیرمین معروف سماجی اور کاروباری شخصیت ملک راشد پرویز اعوان کو سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن حلقہ پی پی 38 الیکشن کمپین سیل سعودی عرب کا سربراہ مقرر کر دیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ آج ہم غمزدہ اور غمگین بھی ہیں کہ ہمارے محبوب لیڈر بڑے بھائی چوہدری خوش اختر سبحانی ہم میں موجود نہیں ہیں اللٰہ پاک ان کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے ہم ان کی خالی ہونے والی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما و ایم این اے چوہدری ارمغان سبحانی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مسلم لیگ ن سعودی عرب ضمنی الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی اور چوہدری طارق سبحانی کی کامیابی کے لیے دن رات کوشاں ہوں گئے ملک راشد پرویز اعوان تمام سعودی عرب کے شہروں کا دورہ کریں گے اور حلقہ ہذا کے تمام مسلم لیگی ورکرز اور عوام سے رابطہ کے ساتھ ساتھ حلقہ سے تعلق رکھنے والے عہدیدارن الیکشن کمپین میں حصہ لینے کے لیے پاکستان روانہ ہونگے تاکہ ہم ثابت کریں کہ چوہدری خوش اختر سبحانی مرحوم آج بھی ہمارے دلوں میں ذندہ ہیں اور ثابت کریں گئے کہ مسلم لیگ ن سعودی عرب میاں محمد نواز شریف اور چوہدری ارمغان سبحانی کے چاہنے والوں کا مضبوط قلعہ ہے ملک راشد پرویز اعوان نے کہا کہ حلقہ ہذا کے اوورسیز پاکستانی پاکستان جا کر 28 جولائی کو ثابت کریں گے کہ وریو خاندان کو چاہنے والے ان کو کامیاب کروانے کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے 28 جولائی کو ان شاء اللہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف کے بیانیے ” ووٹ کو عزت دو ” کی جیت ہوگی ملک راشد پرویز اعوان نے حلقہ 38 میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے چوہدری طارق سبحانی کے کاغذات جمع ہونے پر صیمم قلب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے الیکشن کمپین سیل سعودی عرب کا سربراہ مقرر کرنے پر پاکستان مسلم لیگ ن گلف زون کے صدر احسان الحق باجوہ اور سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی