وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچوں کو پولیو پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا

* افتتاحی تقریب گورنمینٹ ڈسپینسری سلطان آباد میں ہوئی، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ

* اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سیکریٹری صحت کاظم جتوئی، ای او سی کے سربراہ فیاض عباسی اور دیگر افسران شریک

* یہ پولیو مہم 7 سے 13 جون 2021ء تک جاری رہے گی، وزیراعلیٰ سندھ

* سندھ میں اس سال ابھی کوئی پولیو کیس نہیں ہوا،سید مراد علی شاہ

* گزشتہ سال سندھ میں 22 کیسز جبکہ ملک بھر میں 84 کیسز ہوئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ

* اس سال بلوچستان میں صرف ایک کیس ہوا ہے، سید مراد علی شاہ

* افغانستان کے بعد پاکستان میں پولیو کی بیماری موجود ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ میں 5 سالوں تک 9 ملین سے زائد کو صوبے بھر میں پولیو قطرے پلائے گئے، سید مراد علی شاہ

* یہ مہم سندھ کے 30 اضلاع میں شروع ہو گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* صوبے کے 9 ملین بچوں میں 2 ملین بچے کراچی کے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* پولیو مہم کوویڈ ایس او پیز کے ساتھ ہونی چاہئے، سید مراد علی شاہ

* تمام پولیو ورکرز ماسک پہنیں اور کام سے پہلے ان کے جسم کا درجہ حرارت جانچ کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

*کورونا وائرس کی وجہ سے پولیو مہم مارچ سے جولائی 2020 متاثر ہوئی،سید مراد علی شاہ

* مہم متاثر ہونے کی وجہ سے بچے رہ گئے ان کو پولیو قطرے اگست 2020 میں دیئے گئے، وزیراعلیٰ سندھ

* وزیراعلیٰ سندھ نے ضلع پولیو ٹیم اور پولیو ورکرز کی محنت اور سچائی کو سراہا

* اب پاکستان کو بھی پولیو سے نجات ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* اگر اس طرح لگن سے پولیو مہم جاری رہی تو پاکستان جلد پولیو فری ملک بن جائے گا، سید مراد علی شاہ

*سندھ کی پولیو کی ہائی رسک یونین کا ؤنسل پر مزید توجہ دے رہے ہیں، سید مراد علی شاہ

* 8 ہائی رسک کراچی کی یوسیز میں بچوں، ما ؤں کیلئے خاص پروگرام شروع کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

* ہمیں اپنے بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

عبدالرشید چنا
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ