سندھ کے کئی علاقوں میں تیز آندھی، موسلادھار بارش کراچی میں بوندا باندی کا امکان


گھوٹکی، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز اور کندھ کوٹ سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی ہے۔

بارش کے بعد متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

دوسری طرف ژوب اور شیرانی میں طوفانی بارش اور ژالہ باری ہوئی جبکہ آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں آندھی اور بارش کا امکان ہے
https://jang.com.pk/news/937761
———————–

کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات بوندا باندی ہوئی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد میں آج بھی بوندا باندی کا امکان ہے۔

گزشتہ شب سندھ کے دیگر شہروں گھوٹکی، لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، رحیم یار خان اور کندھ کوٹ سمیت کئی علاقوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش ہوئی۔