شاہ لطیف میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔

پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار۔

زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کا ساتھی فرار، تلاش جاری۔

گرفتار ڈقکو شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے۔

گشت پر مامور پولیس نے فوری کارروائی کی۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان برآمد۔

پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال چوری شدہ موٹرسائیکل بھی تحویل میں لے لی۔

پولیس کیجانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

گرفتار ملزمان میں مشاہد حسین عرف موشواور نوید شامل ہیں۔

ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائیگا۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس