امیتابھ بچن کو بالی ووڈ کا حصہ بنے 52 برس مکمل

یجنڈ بھارتی اداکار امیتابھ بچن کو بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کا حصہ بنے 52 سال مکمل ہوگئے ہیں ، 52 سالہ فلمی سفر مکمل ہونے پر اداکار حیران ہیں کہ اتنا وقت کیسے گزر گیا۔
اداکار امیتابھ بچن نے انسٹا گرام پر اپنے طویل فلمی سفر پر بنا یا گیا پوسٹر شیئر کیا ہے، پوسٹر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی سفر پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔
امیتابھ بچن نےفلمی سفر کے بارے میں لکھا کہ ’بہترین 52 سال گزر گئے ۔‘

اداکار نے اپنے فلمی سفر کے ایک طویل عرصے کے مکمل ہونے پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی تک حیران ہوں کے اتنا وقت کیسے گزرگیا۔‘
بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے 1969 میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے بالی ووڈ میں اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر امیتابھ بچن کی اس پوسٹ پر بالی ووڈ کے اداکاروں اور ان کے مداحوں کی جانب سے ان کے فلمی سفر کے کا میاب 52 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری بھی ہے۔