کوپا کپ2021 اب برازیل میں ہوگا

ساوتھ امریکن فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کوپا کپ2021 اب برازیل میں ہوگا۔

فیڈریشن کے مطابق برازیل 13جون سے شروع ہونے والے کوپا کپ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

ساوتھ امریکن فٹ بال فیڈریشن نے برازیل کے صدر اور فٹ بال فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔

برازیل کے صدر کے اسٹاف سیکرٹری کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی ڈیل فائنل نہیں ہوئی ہے ، بات چیت جاری ہے۔

برازیل سے پہلے کوپا کپ کی میزبانی ارجنٹینا کے پاس تھی جس نے کووڈ 19 کے بڑھتے کیسز کے باعث میزبانی سے معذرت کر لی تھی۔