مہوش حیات نے بھی ٹرینڈ فالو کرلیا

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و تمغہ امتیاز مہوش حیات نے انسٹاگرام پر ٹرینڈ کرتی ویڈیو بناکر مداحوں کے دل جیت لیے۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو ٹرینڈ کررہی ہے جس میں صارفین ’رن وے‘ نامی فلٹر کا استعمال کرکے مختلف اور دلکش ویڈیوز بناکر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کررہے ہیں۔

’رن وے‘ فلٹر جہاں صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے تو وہیں مہوش حیات نے بھی اس ٹرینڈ کا حصہ بننے میں خاص دیر نہیں کی۔
مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’رن وے‘ فلٹر پر بنائی گئی اپنی دلکش ویڈیو شیئر کی جس میں وہ مخلتف پوز بنارہی ہیں۔

اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے گھر کی چھت پر بنائی جبکہ اُنہوں نے مغربی طرز کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
مہوش حیات نے ویڈیو کے کیپشن میں مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’اپنا پیار اور مثبت پیغامات بھیجیں۔‘

اُنہوں نے یہ ویڈیو چند گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر شیئر کی جسے اب تک پانچ لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ مہوش حیات اکثر سوشل میڈیا ٹرینڈز کو فالو کرتی نظر آتی ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔