وزیر اعظم ملازمتوں پر سندھ شہری کوٹہ بحال کریں طارق حسن

وفاقی و صوبائی حکومت کے سندھ شہری پر ملازمتوں میں نظر انداز کرنا متعصبانہ طرزعمل ہے صدر مسلم لیگ(ق)

کراچی . حیدر آباد و دیگر شہروں کے حقوق مسلم لیگ (ق) دلائے گی صوبائی (ق) لیگ

کراچی( ) پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ وفاقی و سندھ حکومت نے کراچی. حیدر آباد. میرپور خاص اور دیگر شہروں کے مکینوں پر وفاقی و صوبائی ملازمتوں پر نظر انداز کرتے ہوئے شہری سندھ پر نوکریوں کے دروازے بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اس طرزعمل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریگی اور کراچی سمیت دیگر شہروں میں آباد شہریوں کے حقوق دلائے گی طارق نے کہا کہ کراچی میں وفاقی دفاتر اور اسلام آباد سیکریٹریٹ میں دیہی سندھ اور جعلی ڈومیسائل بھرتیاں کراچی و دیگر شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے طارق حسن نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا کراچی. حیدر آباد سمیت دیگر شہر ی سندھ پاکستان کا حصہ نہیں ہیں ملازمتوں میں شہری سندھ کو نظرانداز کرنا متعصبانہ طرز عمل لمحہ فکریہ ہے طارق حسن نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ سندھ شہری پر ملازمتوں پر نظراندازی کا سخت نوٹسں لیں شہری کوٹہ کو بحال کریں.
جاری کردہ
شعبہ نشرواشاعت
پی ایم ایل سندھ
03002376764