نیشنل بینک کی کارکردگی۔ڈھائی سال میں ڈیڑھ لاکھ شکایات

مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی ۔۔۔۔۔۔۔۔

نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے ملک بھر میں پھیلے ہوئے برانچوں کے نیٹ ورک کو کسٹمر فرینڈلی بنانے کے لیے مختلف اقدامات کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے لیکن دوسری جانب زمینی حقائق یہ ہیں کہ نیشنل بینک کی پندرہ سو سے زیادہ برانچوں کے حوالے سے عوامی شکایات میں کمی نہیں آرہی ہے ڈھائی سال میں ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ شکایات سامنے آ چکی ہیں یہ وہ شکایات ہیں جن کا اعتراف خود بینک انتظامیہ کرتی ہے متعدد کسٹمرز ایسے ہیں جو شکایات درج نہیں کرتے لیکن برا منا کر اس برانچ میں دوبارہ داخل نہیں ہوتے ۔


نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ایک میٹنگ میں بتایا گیا تھا کہ بینک کی مختلف برانچوں میں سروس کلچر کو بہتر اور کسٹمر فرینڈلی بنانے کے لئے مختلف کام کیے گئے ہیں اس سلسلے میں اس سروس کو الٹی آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں جو مختلف برانچوں کی مینجمنٹ کو اسسٹنٹ کرتے ہیں اور درپیش مشکلات اور مسائل کا حل نکالتے ہیں تاکہ وہاں آنے والے کسٹمرز مکمل طور پر مطمئن ہو کر جائیں ۔اس کے ساتھ ساتھ برانچوں میں آنے والے کسٹمرز کی آگاہی اور معلومات میں اضافے کی کوشش بھی کی جارہی ہے تاکہ وہ مختلف قسم کے فراڈ اور دھوکہ دہی سے بچ سکیں اور خاص طور پر اے ٹی ایم مشینوں پر ہونے والے فراڈ اور کارڈ اسکیمنگ کا شکار نہ ہو ں۔ اس سلسلے میں نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کی جانب سے مختلف طریقوں سے کسٹمر کا فیڈ بیک حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے یہ طریقے ویب لنک ای میل ،لیٹر اور کال سینٹر پر مشتمل ہیں ان کے ذریعے قسمت کی شکایت وصول کی جا رہی ہیں اور ان کا حل تلاش کیا جاتا ہے ۔شکایات کے اندراج پر کسٹمر کو ایس ایم ایس کے ذریعہ آگاہی بھی دی جاتی ہے اور فاسٹ ٹریک معلومات بھی فراہم کی جا رہی ہے بینک کی ویب سائٹ پر بھی اس حوالے سے معلومات دے دی گئی ہے ۔
لیکن قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہر سال نیشنل بینک آف پاکستان کی انتظامیہ کو ملک بھر سے ستر ہزار سے زائد شکایات موصول ہو رہی ہیں یہ شکایات کی بڑی تعداد ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ ملک بھر میں اور بیرون ملک بھی بینک کا عملہ اپنے کسٹمرز کو مطمئن نہیں کر رہا ۔کچھ نہ کچھ گڑبڑ ہے کہیں نہ کہیں پرابلم بینک کے عملے سے جڑی ہوئی ہے اس پر مکمل نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔
——————
Salik-Majeed
—————-
Whatsapp…….92-300-9253034