دنیا بھر میں 16 کروڑ 25 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 14 کروڑ 3 لاکھ 91 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 99 ہزار 314 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 36 لاکھ 64 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 43 لاکھ 72 ہزار سے زائد ہے اور 2 لاکھ 66 ہزار 229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 55 لاکھ 21 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 4 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 58 لاکھ 48 ہزار 154 افراد متاثر اورایک لاکھ 7 ہزار 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 49 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 15 ہزار 116 ہے۔