نواز شریف کو اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی میں 90 سے 95 سے زیادہ نشستیں نہ دینے اور پنجاب کی حکومت دینے کے پلان پر کام ہو رہا ہے ۔

نواز شریف کو اگلے الیکشن میں قومی اسمبلی میں 90 سے 95 سے زیادہ نشستیں نہ دینے اور پنجاب کی حکومت دینے کے پلان پر کام ہو رہا ہے ۔سیاسی حلقوں میں یہ بحث ہو رہی ہے کہ شہباز شریف کے ساتھ اہم شخصیات کی ملاقاتوں میں جو پلان تیار پایا ہے اس کے مطابق ڈیڑھ سال کے لیے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے جو ملکی معاشی صورتحال میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ اگلے الیکشن کی تیاری کریں مرکز میں مختلف جماعتوں کے اتفاق سے ایک قومی حکومت بنائی جائے اور صوبوں میں اکثریتی جماعتوں کو حکومت کا موقع دیا جائے اس اعتبار سے پنجاب میں مسلم لیگ نون کو واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے کا موقع ملے گا لیکن مرکز میں اس کی واضح اکثریت نہیں ہوتی قومی اسمبلی میں نواز شریف کو 90 سے 95 نشستوں تک محدود کیا جائے گا اس پلان کے ساتھ اور بھی شرائط ہیں شہباز شریف اسی پلان کو ڈسکس کرنے کے لیے لندن جانا چاہتے ہیں تاکہ نوازشریف کی منظوری حاصل کرسکیں عمران خان کی حکومت ہر قیمت پر شہباز شریف کو لندن جانے سے روکنا چاہتی ہے ۔دوسری طرف مولانا فضل الرحمان عید الفطر کے بعد پی ٹی ایم کو دوبارہ اصلی اور مکمل حالت میں فعال اور سرگرم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں چند شرائط کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی واپس پی ٹی ایم میں فعال ہو جائیں گے ۔