پی ایس او کا ایم ڈی سارا دن کیا کرتا ہے ؟

بہتر روزگار کی تلاش میں اپنے گاؤں سے شہر آنے والا فرید ایک پٹرول پمپ پر ملازمت کرتا ہے اس کا ایک پاؤں بھی ٹھیک طرح سے کام نہیں کرتا پٹرول پمپ کے مالک نے اسے ملازمت پر رکھ لیا اور وہ کام سیکھ کر اپنی ڈیوٹی بڑی محنت سے کرتا ہے ۔روز بڑی بڑی گاڑیوں والوں کو اپنے پٹرول پمپ پر آتا جاتا دیکھتا ہے ان کی گاڑی میں پٹرول بھرتا ہے ان کی گاڑیوں کی ونڈ سکرین بھی صاف کرتا ہے انہیں مسکرا کر سلام بھی کرتا ہے جواب میں کبھی مسکراہٹ کبھی خاموشی اس کا مقدر ہے ۔ایک روز اپنے مینیجر سے پوچھ رہا تھا یہ پی ایس او کا ایم ڈی سارا دن کیا کام کرتا ہے ؟گاڑیوں میں پیٹرول تو میں بھرتا ہوں پیسے وصول کرکے مینیجر جمع کرتا ہے حساب کتاب کیشیئر رکھتا ہے مالک منافع کماتا ہے ملازموں کو ہر مرتبہ وہی طے شدہ تنخواہ ملتی ہے وہ بھی کبھی پوری اور کبھی آدھی۔کیا پی ایس او کے ایم ڈی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوتا ہے ؟

بیچارا فرید ۔۔۔۔۔۔اسے کیا معلوم کہ پی ایس او کا ایم ڈی کتنا مصروف ہوتا ہے؟ پی ایس او کا ادارہ کتنا بڑا ہے ؟ پاکستان اسٹیٹ آئل کا میںنجنگ ڈائریکٹر ہونا کوئی معمولی بات ہے ؟فرید کو نہیں معلوم کہ ایک پیٹرول پمپ چلانے میں اور پی ایس او کا ادارہ چلانے میں کتنا بڑا فرق ہے ؟
پاکستان اسٹیٹ آئل ملک میں ڈسٹری بیوشن کا سب سے بڑا نیٹ ورک چلاتا ہے 3754 آؤٹ لیٹس ہیں جن میں سے 3565 آؤٹ لیٹس ریٹیل سیکٹر میں خدمات انجام دیتے ہیں اور 189 آؤٹ لیٹ بلک کسٹمرز کی خدمات انجام دیتے ہیں ۔3754 مراکز میں سے 1786 ریٹیل اور 167 کسٹمر بزنس آؤٹ لیٹس کو جدید ترین سہولتوں سے آراستہ کرتے ہوئے اب گریڈ کیا جا چکا ہے جسے کمپنی کا نیو ویژن ریٹیل پروگرام کہا جاتا ہے پی ایس او کی جانب سے 26 COCO اسٹیشنز ایسے ہیں جن کو کمپنی خود آپریٹ کرتی ہے اور یہ کمپنی کی اپنی ملکیت ہے عام لوگوں کو خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پی ایس او کی جانب سے 2000 انڈسٹریل یونٹس ،بزنس ہاؤسز ،پاور پلانٹس ،ایئر لائنز کی فیولنگ بھی پی ایس او کرتا ہے ۔


پی ایس او پاکستان کی سب سے بڑی انرجی کمپنی ہے جو پٹرولیم مصنوعات کو بیرون ملک سے پاکستان آنے اور پھر ملک بھر میں اس کی مارکیٹنگ کا کام کرتی ہے پی ایس او پاکستان کی دفاعی ضروریات کا خیال بھی رکھتی ہے ۔یہ کمپنی پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسے ہے اس کمپنی کو زمانہ امن اور زمانہ جنگ میں نہایت اہمیت حاصل ہے یہ کمپنی پاکستان کا معاشی پس یہ چلانے میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔


لیکن یہ سب باتیں فرید کی سمجھ میں کہاں آئیں گی اسے تو سارا دن صرف اپنے کام کی فکر لاحق رہتی ہے اور اسے نہیں معلوم کہ پی ایس او کتنی بڑی کمپنی ہے اور اس کے ایم ڈی کو روزانہ کیا کام کرنے پڑتے ہیں ؟وہ تو وسیم بادامی کے معصومانہ سوالات کی طرح بڑی معصومیت سے صرف یہ پوچھنا ہے کہ پی ایس او کا ایم ڈی جب صبح دفتر آتا ہے تو اسے کیا کام کرنے کے لئے دیئے جاتے ہیں ؟اب اسے کیا معلوم کے پی ایس او کے ایم ڈی کو کوئی کام دیتا نہیں بلکہ ایم ڈی کو خود پتہ ہوتا ہے کہ اس نے کیا کیا کام اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں کمپنی بزنس اسی کا درد سر ہوتا ہے اگر بورڈ میٹنگ آرہی ہے تو اس کی تیاری کرنی ہے کمپنی کے ریونیو اور پرافٹ کا خیال رکھنا ہے کمپنی کے افسران و ملازمین کے معاملات کی نگرانی کرنی ہے کمپنی میں ترقیوں کے عمل کو دیکھنا ہے کمپنی کے آپریشنز اور فنانسز پر نظر رکھنی ہے ۔کمپنی کے مختلف ڈیپو اور کمپنی کی شپمنٹس کو نظر میں رکھنا ہے مصنوعات کی کھپت مانگ بروقت درآمد کے مکینزم کو برقرار رکھنا ہے ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کی چینج پر نظر رکھنی ہے اگر وزیراعظم یا کسی بڑے گورنمنٹ فورم پر کوئی اجلاس آ جائے تو اس میں شرکت کے لیے تیاری کرنی ہے اگر کوئی مقدمہ عدالت میں لگ جائے تو اس کی تیاری رکھنی ہے اور فالو اپ بھی کرنا ہے کمپنی کے مختلف اہم شعبے ہیں ونگز ہیں ویسے تو سب اپنا اپنا کام بہت پروفیشنل طریقے سے کرتے ہیں لیکن ان سب کی کارکردگی کا جائزہ لینا بھی ایک بڑا کام ہوتا ہے کمپنی کے ایم ڈی کے پاس اتنے کام ہوتے ہیں کہاں سے بعض اوقات وقت پر گھر جانا مشکل ہو جاتا ہے بیوی بچوں کو ٹائم دینا مشکل ہو جاتا ہے گھریلو تقریبات کو مس کرنا پڑتا ہے اندرون ملک اور بعض اوقات بیرون ملک سفر بھی کرنا پڑتا ہے غرض یہ کہ ایم ڈی کا روزانہ کا شیڈول بہت زیادہ بزی ہوتا ہے اس سے ملاقات کرنے کے لئے لوگوں کو کئی دن پہلے وقت لینا پڑتا ہے اکثر شیڈول میٹنگ کو بھی ری شیڈول کرنا پڑتا ہے لیکن بیچارا فرید ان سب باتوں کو کہاں سمجھتا ہے وہ تو آخر میں صرف یہ پوچھنا ہے کہ اگر ایم ڈی سارا دن اتنا کام کرتا ہے تو پھر پی ایس او کا ادارہ تو سارا سال زبردست منافع کماتا ہوگا اور یہ کمپنی ہر سال خوب ترقی کر رہی ہوگی اور اس کے افسران اور ملازمین کو خوب منافع اور آمدن کا حصہ ملتا ہوگا تو پھر اس کے پیٹرول پمپوں پر کام کرنے والے ملازمین کی اجرتوں میں اضافہ کیوں نہیں ہوتا ؟وہ مہنگائی کی چکی میں کیوں پس رہے ہیں ۔کہ سارا منافع ایم ڈی اپنے گھر لے جاتا ہے یا پیٹرول پمپوں کے مالکان سارا مال سمیٹ لیتے ہیں ۔(جاری ہے )
————————
Salik-Majeed
——————
Whatsapp……….92-300-9253034