یوم مزدور آج‘ پاکستان میں 69 فیصد گھر‘ 87 پرسنٹ صاف پانی سے محروم


اسلام آباد (محمد رضوان ملک/ نیوزرپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مزدوروں کا عالمی دن آج یکم مئی ہفتہ کو منایا جارہا ہے۔ وزارت اوورسیز پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے ذیلی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز ایجوکیشن کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 87 فیصد مزدوروں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں۔ 60 فیصد مزدور سگریٹ نوشی کے عادی ہیں اور آمدن کا ایک حصہ اس پر خرچ کر دیتے ہیں۔ بیشتر مزدوروں کی غذا میں پھل شامل نہیں۔ جبکہ 54 فیصد مزدور دن میں تین بار کھانا کھانے کی استطاعت رکھتے ہیں۔ مزدوروں کو اچھا کھانا بھی میسر نہیں۔ 60 فیصد مزدور صرف عید پر گوشت کا استعمال کرتے ہیں۔ تحقیقی رپورٹ کے مطابق 51 فیصد مزدور کرائے پر رہائش پذیر ہیں جبکہ 15 فیصد مزدور پناہ گاہ کا استعمال کرتے ہیں اور 13 فیصد رشتہ داروں کے ہاں قیام پذیر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 60 فیصد مزدور مقروض ہیں اور وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایک نہایت اہم پہلو جو اس تحقیق میں نمایاں ہوا ہے کہ یہ مزدور کام کے دوران حفاظتی اقدامات سے مکمل طور پر ناواقف ہیں۔

https://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/karachi/2021-05-01/page-1/detail-19

سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک کا یوم مزدور پر مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کوخراج تحسین،

قوم کے مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کو خراج تحسین و سلام پیش کرتا ہوں،

مزدور ہی قوم کے معمار اور ملکی تعمیر و تر قی میں اہم ستون کی حیثیت رکھتے ہیں،

محنت کش طبقہ کسی بھی ملک کی تر قی اور خوشحالی میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے، سینیٹر رحمان ملک

موجودہ مہنگائی کے پیش نظر مزدوروں کی اجرت میں اضافہ کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

مزدوروں کیلئے رہائشی کالونیاں، علاج کی بہتر سہولتیں و انکے بچے کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ادا کیا جائے، سینیٹر رحمان ملک

کورونا وائرس کیوجہ سے پیدا شدہ مشکلات کے پیش نظر مزدوروں کیلئے خصوصی ریلیف پیکج کا علان کیاجائے، سینیٹر رحمان ملک