مسافروں کی شدید کمی، ریلوے نے چوتھے روز بھی لاہور سے کراچی جانے اور آنیوالی ٹرینیں منسوخ کردیں

ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کی شدید کمی کے باعث پاکستان ریلوے نے جمعہ کو چوتھے روز بھی لاہور سے کراچی جانے اور آنے والی چار مختلف اپ اینڈ ڈائون ٹرینیں منسوخ کر تے ہوئے مسافروں کو دیگر مسافر ٹرینوں میں کراچی روانہ کیا جس سے مسافروں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرنا پڑا ہے۔