دانش سعید کی بحیثیت میونسپل کمشنر کے ایم سی تقرری کا خیر مقدم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آفیسرز ایکشن کمیٹی کراچی کی صدر رباب جعفری نے دانش سعید کی میونسپل کمشنر کی حیثیت سے تقرری کا خیر مقدم کیا ہے۔ اور توقعات ظاہر کی ہے کہ وہ کے ایم سی کو بحران سے نکالنے میں کردار ادا کریں۔رباب جعفری نے کہا کہ کے ایم سی کے محکموں اور اسپتالوں و کالجز کو بچانے کے علاوہ کے ایم سی کے اثاثہ جات بچائیں ۔ آفیسرز ایکشن کمیٹی انکے ہر مثبت عمل کی تائید اور پزیرائی کریگی۔ انہوں نے کہا کہ شوکاز ماسٹر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی نے ریکوریز نہ کرنے پر طارق صدیقی، مظہر خان ، رضا عباس رضوی، امجد ابڑو، ارشاد لودھی ، سینئر ڈائریکٹر ویٹرینری کو شوکاز کیوں نہیں دیئے۔ ؟انہوں نے چیف سیکریٹری سندھ اور ڈائریکٹر جنرل نیب کراچی سے مطالبہ کیا کہ ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی کے اختیارات کے ناجائز استعمال دس گاڑیاں رکھنے ، بنگلے پر قبضے اور ٹھیکوں اور فننڈز میں خرد برد کی بھی تحقیقات کی جائے۔
———————————

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سی ایسٹ کے میونسپل کمشنر شعیب احمد ملک نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر زرتاش پروین کے ہمراہ سولجر بازار طبی مرکز کا معائنہ کیا جہاں موجود مسائل کو دور کرنے کے حوالے سے موقع پر ہی احکامات بھی جاری کئے گئے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے میونسپل کمشنرانہوںنے کہا کہ بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کافی بہتر حالت میں ہیں ان کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے، غریب عوام تک سستی اور قابل پہنچ طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دستیاب وسائل میں مناسب حکمت عملی کے تحت فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہیں، مرحلہ وار بلدیہ شرقی کے طبی مراکز کو کراچی کے بہترین طبی مراکز میں شامل کیا جائے گا ۔
———————————–
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے پی ٹی آئی رہنما رزاق باجوہ‘ شمیم ملک‘ ضیا صدیقی‘ ناصر آکبانی‘ راؤ آصف ودیگر کے ہمراہ اپنے حلقہ یو سی 13 مارٹن کوارٹرز میں علاقہ عمائدین سے ملاقات کی۔اس موقع پر مفتی معین بھی موجود تھے۔ ، عمائدین نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جس پر متعلقہ محکموں کو مسائل کے حل کے لئے بروقت ہدایت کیں- ایم پی اے جمال صدیقی کا کہنا تھا سرکاری زمین پر قبضہ کی شکایت آ رہی تھی کسی سرکاری ملازمین کے اہل خانہ سے گھر خالی نہیں کرایا جائے گا ۔ میں جلد اسلام آباد جا کر وفاقی وزیر ہاؤسنگ سے ملاقات کروں گا اور یہاں کے مسئلے مسائل سے ان کو آگاہ کروں گا اوران سے گزارش کروں گا کہ وہ یہاں کراچی آ کر سرکاری کوارٹرز کا دورہ کریں اور ان کے اندر جو بے چینی اور بے سکونی کی کیفیت ہے اس کو دور کیا جائے۔ عمائدین نے ایم پی اے جمال صدیقی اور بالخصوص رزاق باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔