ہماری کوشش ہے کہ کچی آبادیوں کے لوگوں کو گھر دیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں فراش ٹاؤن میں ہاؤسنگ اسکیم کاسنگ بنیاد رکھ دیا، سنگ بنیاد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سستے قرضوں کیلئے ہماری کوششیں کامیاب ہوئیں، بینک بھی تیار ہیں اور اسکیمیں بھی لانچ ہورہی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر مبارکباد دیتا ہوں، ملک میں مورگیج فنانسنگ کا کوئی اسٹرکچر ہی نہیں تھا اور مورگیج فنانسنگ کامرحلہ بہت مشکل تھا کیونکہ بینکوں کو چھوٹے قرضے دینے کی عادت نہیں تھی

Courtesy Ary news