کراچی سمیت پورے ملک میں رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز مافیا نے لوٹ مار وہ بازار سرگرم کر رکھا ہے عوام کو دھڑا دھڑ لوٹا جارہا


کراچی (رپورٹ میاں طارق جاوید) پاکستان میں رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز مافیا کی ملی بھگت سے عوام دونوں ہاتھوں سے لوٹنا اب ہوا قصہ پرانا اب تو عوام سے پیسہ لیکر زمین خریدنے ،عوام کے پیسے سے ترقیاتی کا کراکے پروجکٹ کو اپنے ایجنٹوں کے ذریعے فلاپ ہونے کے ڈرامے کرا کر عوام کی پراپرٹی سستے داموں خرید کر تیار پروجکٹس کی “ری لانچنگ” کرکے 30 لاکھ کا 15 سے 20 سال پرانے بنگلے 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت میں فروخت کرنے شروع کردیے جبکہ سرکاری اداروں نے رشوت کی بھنگ پی کر گنگا اشنان شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین دہائیوں میں کراچی سمیت پورے ملک میں رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز مافیا نے لوٹ مار وہ بازار سرگرم کر رکھا ہے عوام کو دھڑا دھڑ لوٹا جارہا اپنے گھر کا خواب دیکھنے والوں اپنے ساتھ دھوکے کا اسوقت پتہ چلتا ہے جب وہ اپنی جمع پونجی لٹوا چکے ہوتے شہر قائد میں چار دہائیوں قبل شروع ہونے والے درجنوں فراڈ میں لاکھوں افراد اپنا سب کو لٹا چکے ہیں جبکہ درجنوں ایسے۔ پروجیکٹس ہیں جو مکمل طور پر عوام کے پیسے سے بنے مگر ان کا قبضہ اج تک نہیں مل سکا زرائع نے انکشاف کیا بلڈرز کی تنظیم کے جتنے بڑے عہدوں پر لوگ بیٹھے ہیں وہ سب اور ان کے ادارے اس فراڈز میں ملوث ہیں گزشتہ دہائی کے اوائل میں ملیر کے مضافات ,اسکیم 33، سرجانی ٹاؤن ناظم آباد گلشن اقبال ،کورنگی،سیمت مختلف علاقوں میں سینکڑوں پروجکٹس لانچ ہونے،جن میں لاکھوں افراد نے اپنی جمع پونجی لگا کر اپنے گھر کے خواب دیکھے مگر رئیل اسٹیٹ اور بلڈرز مافیا نے تاریخی فراڈ کے زریعے انکے خوابوں کی تعبیر سے محروم کردیا زرائع کےملیر کینٹ کے علاقے میں ایک نامی گرامی بلڈرز نے اپنا خصوصی پروجکٹ لانچ کیا آغاز میں پروجکٹ ناکام ہو گیا عوام کو سبز باغ دیکھا کر دوبارا لانچنگ کے ذریعے لوٹا گیا عوام کے پیسے سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا گیا اور بعد میں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے پروجکٹ کو فلاپ قرار دلوایا گیا ایسی صورتحال میں سینکڑوں انویسٹرز اور عوام میں شدید بے چینی پھیلی جس لوگوں نے اپنے پیسے ڈوبنے کے ڈر سے پلاٹس بیچنا شروع کردیئے جو بلڈرز نے اپنے ایجنٹوں کے زریعے اونے پونے خریدنے کے بعد عوام کو قسطوں میں زلیل کر کے رقوم واپس کیں جبکہ ابھی بھی متعدد لوگ رقوم سے محروم ہیں زرائع نے مزید بتاہا کہ بلڈرز کی تنظیم کا سربراہ بنے کے بعد مذکورہ سوسائٹیوں کی پلاٹوں تیل کے کنویں نکلنے سے اچانک کوڑیوں کے مول خریدی گئی زمین اور پلاٹوں کی قیمتیں آسمانوں کو چھونے لگئی ہیں جبکہ 20 سال قبل اپنی جمع پونجی لگانے والے آج بھی دل رہے ہیں زرائع کے مطابق گزشتہ دنوں ایک معروف بلڈرز نے اپنے ایجنٹوں کے زریعے ایک ناکام ترین ” ویلے” ری لانچنگ کے بعد ایک کروڑ سے زائد قیمت کے ساتھ فروخت کرنے شروع کر دئے ہیں ناقص میٹیریل اور سرکاری این او سی کے بغیر تعمیر کئے گئے سینکڑوں سنگل ڈبل اور ون یونٹ ویلے جوکہ آبادی سے کافی نیچے ہونے کی وجہ سے فروخت نہیں ہو رہے تھے وہ سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت سے ایک بار پھر فروخت کر کے عوام کو پانچویں بار لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے عوامی شکایات پر تحقیقاتی اداروں نے شہر قائد میں عوام کے ساتھ ہونے والے فراڈکے خلاف معلومات اکٹھی کرنے کا آغاز کر دیا ہے عنقریب بڑے فراڈکے حوالے سے مزید انکشافات متوقع ہیں
——————————

بلڈرز اور رئیل اسٹیٹ مافیا کے متاثرین اپنے ثبوتوں کے ساتھ رابط کریں
میاں طارق جاوید
03152312468