لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی ، دو بھائی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں شادی کا جھانسہ دے کر لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کرنے سے متعلق مقدمہ میں گرفتار دو بھائیوں طارق اور خالد محمود کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ، عدالت نے پولیس کو ملزمان اور متاثرہ خاتون کا میڈیکل کرانے کا حکم بھی دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی ہے ۔
https://jang.com.pk/news/908278?_ga=2.132868615.880305751.1617845147-345768500.1617845142
——————-
جناح اسپتال میں نرسز نے مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کیا اور احتجاجا او پی ڈیز سمیت ویکسی نیشن سینٹر میں کام چھوڑ دیا، جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس موقع پر نرسوں کا کہنا تھا کہ جب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی ترقی ہوسکتی ہے تو ہمارے 48سینئر اسٹاف کی بھی ترقیاں کی جائیں، اس حوالے سے کئی ماہ سے ایڈمنسٹریشن سے بات چیت بھی جاری ہے، ہمارے برسوں سے پروموشن نہیں ہو رہے، بعد ازاں مذاکرات کے بعد نرسز پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
——————–
حکومت سندھ نے جناح اسپتال کی ایگزیکٹوو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو بورڈ آف گورنر میٹنگ میں شرکت سے روک دیا ہے ۔محکمہ صحت سندھ نے خط کے ذریعے وفاقی حکومت کو شرکت سے روک دیا فیصلے سے آگاہ کردیا، خط میں کہا کہ وفاقی حکومت فوری طور پر جناح اسپتال بورڈ آف گورنرز اجلاس کو منسوخ کرے، جناح اسپتال بورڈ آف گورنرز اور اسکا اجلاس غیر قانونی ہے، محکمہ صحت سندھ نے ڈاکٹر سیمی جمالی کو بھی جناح اسپتال بورڈ آف گورنرز اجلاس میں شرکت سے روکنے کے احکامات دے دئیے، وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو وفاق کے بنائے گئے بورڈ آف گورنرز کو ماننے سے انکار کرچکی ہیں
https://jang.com.pk/news/908431?_ga=2.169575208.880305751.1617845147-345768500.1617845142
—————–

ڈاکوئوں کی فائر نگ سے شہری ،دیگر واقعات میں 2افراد جاں بحق، 2زخمی ہوگئے،تفصیلات کےمطابق اورنگی ٹائون سیکٹر 9E جامع مسجد عرفات کے قریب 4مسلح مو ٹر سائیکل سوار ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کردی اور فرار ہو گئے ، فائرنگ کے نتیجے میں 38سالہ راشد جاں بحق اور 60سالہ عبدالوحید زخمی ہو گیا ، پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں سے ابتدائی معلومات میں معلوم ہوا ہے کہ وحید نامی بزرگ بینک سے رقم لے کر گھر آرہے تھے کہ ملزمان نے پیچھے سے آئے اور ان سےلوٹ مار شروع کر دی، بزرگ نے مزاحمت کی تو انھیں پستول کا بٹ مار کر زخمی کردیا اور فرار ہوتے ہوئےفائرنگ کردی، شور و غل اورفائرنگ کی آواز سن کر راشد جو کارخانے میں بیٹھا ہوا تھا باہر دیکھنے کے لیے نکلا ہی تھا کہ اس کوگولی لگی اور موقع پر دم توڑ گیا ، واقعہ کے بعد مشتعل علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے 5نمبر پر شدید احتجاج کیا اور دھرنا دیاجس کے باعث ٹریفک معطل ہوگیااور گاڑیوں کی طویل قطارلگ گئی ،مقتول ر اشد3بچوں کاباپ اور محنت کش تھا،گرومندر نجی بنک کے نزدیک سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے ساتھی گارڈکو قتل کردیا اور فرار ہوگیا ، پولیس نےلاش سول اسپتال منتقل کی جہاں مقتول کی شناخت 50سالہ لیاقت کے نام سے ہوئی ہے ، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں مسلح گارڈز کو آپس میں جھگڑتے اور ملزم گارڈ کو گن لوڈ کرنے کے بعد فائر کرتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے ، پولیس کے مطابق دونوں گارڈز علاقے کی گلی کی ڈیوٹی پر تعینات تھے ،جھگڑا گارڈ کو نیند سے جگانے پر پیش آیا،فائرنگ کرنے والا گارڈ موقع سے فرار ہوگیا، لیاری کھڈا مارکیٹ میں ہوٹل اور مرغی کی دکان پر فائرنگ سے عرفان جاں بحق اور امان اللہ زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ قتل بھتہ نہ دینے پرہوا ہے
——————-

سندھ ہائی کورٹ نے این آئی سی وی ڈی فنڈز میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن میں ملوث 15 سے زائد ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کرنے کا حکم دیدیا۔ جبکہ عدالت نے عذرہ مقصود، داور حسین اور ندیم قمر کی ضمانت میں توسیع کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے این آئی سی وی ڈی کے ویلفیئر فنڈز میں اربوں روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نامزد ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 15 سے زائد ملزمان کی ضمانت منسوخ کردی۔