ڈی ایم سی سینٹرل میں کرپشن کی شکایات پر 3افسران ندیم حیدر ،محمد علی اور سید محمد ایاز کے خلاف گھیرا تنگ ،انکوائری شروع ،ریکارڈ طلب

شہر میں کچرا چنائی کے ٹھیکوں اور گاڑیوں کے ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے محکمہ بلدیات سندھ میں ناقابل تردید ثبوت سامنے آنے پر تین دیگر ملوث ہیں ان کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے محکمہ بلدیات سندھ کے ایڈمنسٹریٹو آفیسر نے مونسپل کمشنر آفس سے کچرے کے ٹھیکوں کمپنیوں کو کی گئی ادائیگیوں اور گاڑیوں کو فراہم کیے گئے ایندھن کے بلوں سمیت 2016 سے لے کر 2019 تک کا متعلقہ ریکارڈ طلب کرلیا ہے ۔ابتدائی مرحلے میں انکوائری افسر نے ایڈیشنل ڈائریکٹر سینی ٹائز فیشن ڈی ایم سی سینٹرل ندیم حیدر ڈائریکٹر سینٹرل محمد علی اور سید محمد ایاز اسسٹنٹ اکاؤنٹنٹ فنانس کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا ہے جس کا دائرہ اگلے مراحل میں ڈی ایم سی شرقی غربی اور کورنگی کے متعلق افسران تک پھیلایا جائے گا تحقیقات کے لیے گھر گھر سے کچرا اٹھانے کے ٹھیکوں کے علاوہ تعینات عملے کے اہلکاروں کے مکمل کوائف اور ان کو ہونے والی آزادیوں کا ڈیٹا کیا گیا ہے جبکہ 2016 سے لے کر 2019 تک عید الاضحی کے موقع پر الائشیں اور کچرا چنائی کے لیے کیے گئے اقدامات اور دعائوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے
———-https://ummat.net/2020/11/28/news.php?p=news-02.gif————-