حکومت سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا-3 ناموں پر غور

حکومت سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا فيصلہ کرلیا ہے ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سندھ حکومت سے وفاق نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کی خدمات مانگ لی ہیں جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی افتخار شالوانی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ سندھ حکومت نے ايڈمنسٹريٹرکراچی کے لیے 3 ناموں پر غور کرنا شروع کرديا ہے ۔
افتخار شالوانی کو وفاقی حکومت نے کے ایم سی میں تعینات کیا تھا ، اب وفاق نے سندھ حکومت سے افتخار شالوانی کی خدمات واپس مانگ لی ہیں جس کے بعد سندھ حکومت نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سندھ حکومت ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ساتھ ساتھ کمشنر کراچی کی تعیناتی کے لیے بھی غور کررہی ہے ۔ افتخار شالوانی اس وقت قائم مقام کمشنر کراچی کے بھی فرائض سر انجام دے رہے تھے، اس سے قبل وفاقی حکومت نے کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی خدمات بھی واپس لے لی تھیں جس کے بعد ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کو کمشنر کراچی کا اضافی چارج دیا گیا تھا ۔
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی اور کمشنر کراچی کیلئے 3 ناموں پر غور کیا جارہا ہے، آئندہ ہفتے تک نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا تقرر کر دیا جائے گا