بغاوت کا مقدمہ، نواز شریف کے سوا تمام لیگی رہنماؤں کے نام نکال دیئے گئے

پولیس نے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے خلاف بغاوت کے مقدمے میں نواز شریف کے علاوہ دیگر تمام لیگی رہنماؤں کے نام نکال دیے۔پولیس نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، مریم نواز، خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، لیفٹننٹ جنرل عبدالقیوم، لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ صلاح الدین ترمذی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مدعی بدر رشید کے بیان کے بعد خصوصی تفتیشی ٹیم نے ایف آئی آر سے چار دفعات نکال دیں تاہم بغاوت پر اُکسانے کی دفعہ برقرار رکھی ہے۔ ترجمان انوسٹی گیشن لاہور کے مطابق مقدمے کی تفتیش قانون، شواہد اور انصاف کے تقاضوں پر کی جائے گی
—-jangnews——–