کے ایل راہول، آتھیا شیٹی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

نامور بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی آتھیا شیٹی اور کرکٹر کننانور لوکیش راہول المعروف کے ایل راہول شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

شادی کی تقریبات سنیل شیٹی کے کھنڈالا فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمانوں کی تعداد محدود رکھتے ہوئے صرف رشتہ داروں اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

نوبیاہتا جوڑے کو مبارکباد دینے کے لیے انوپم کھیر، ایشانت شرما، انشولا کپور اور کرشنا شروف اور دیگر نامور اسٹارز نے شرکت کی۔

شادی کی تقریبات جنوبی بھارتی رسومات کے تحت ہوئیں جبکہ کھانا بھی کیلوں کے پتوں پر رکھ کر روایتی انداز میں مہمانوں کو پیش کیا گیا۔

بتایا جارہا ہے کہ شادی کی استقبالیہ تقریب ممبئی میں ہوگی جس میں 3 ہزار سے زائد مہمان شریک ہوں گے جن کو دعوت نامے ارسال کردیے گئے ہیں۔

ان مہمانوں میں بالی ووڈ کے نامور اداکار سلمان خان، اجے دیوگن، شاہ رخ خان اور اکشے کمار شامل ہیں۔