لاہور سے اہم خبریں

لاہور( جنرل رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی ملک اور عوام دوست پالیسیوںکی بدولت انشاءاللہ آئندہ انتخابات میں فتح کا سورج پیپلزپارٹی کی نوید لیکر طلوع ہوگابلاول بھٹو زرداری اپنے نانا، والدہ اور والد کی تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین سیاستدان کے طور پر اپنے آپکو منوالیا ہے وہ آئندہ وزیراعظم پاکستان ہونگے ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دے کر نوجوانوں سے ہمدردیاں سمیٹنے والے اب عوام کے دلوں سے اتر چکے ہیں اور اُن کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے آ چکا ہے پیپلز پارٹی ملک کی خدمت کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہی ہے پیپلز پارٹی دعو ¶ں اور وعدوں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی خدمت ہمارا طرہ امتیاز ہے17 جولائی کو تحریک انصاف کو واضح شکست کا سامناکرناپڑیگاضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی عبرتناک شکست عمران خان اور انکے حواریوں کے عوامی مقبولیت کے دعو ئوں کی قلعی کھول کر رکھ دے گی۔

لاہور(جنرل رپورٹر ) پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر چودھری اختر نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمائت کی وجہ سے حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار ہی کامےاب ہوں گے اور پی ٹی آئی کی ناکامی یقینی ہے پی ٹی آئی میں دراڑیں پڑ چکی ہیں ضمنی انتخابا ت میں شکست کی صورت میں اس جماعت کا شیرازہ مزید بکھر جائے گا عوام پی ٹی آئی کو اس کی بدزبانی اور بدتمزےوں کی وجہ سے عبرتناک شکست دیں گے ضمنی انتخابات میں فتح کا سہرہ سجا کر موجودہ حکومتی اتحاد ایک نئے عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کرے گا۔

لاہور( جنرل رپورٹر ) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ اب تو قوم نے بھی سوشل میڈیا پر یہ کہنا شروع کردیا ہے کہ کسی نے اگر عید کے موقع پر گھڑیاں خریدنی ہوں تو وہ پاکستان کے مشہور گھڑی چور سے خریدے دوسروں کو دن رات چور،چور کہنے کی رٹ لگانے والا آج گھڑی چور کے نام سے مشہور ہو چکا ہے اس کی چوریوں کی سزا اب17جولائی کو اس کے امید وار شکست کی صورت میں بگھتیں گے ،ان کا کہنا تھا کہ آج ملک میں جو مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں اس کابانی بھی ےہی گھڑی چور شخص ہے اس کی چار سالہ حکومت کی وجہ سے مہنگائی، بےروزگاری، لاقانونیت اور کرپشن اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔

===================================