مالی سال 22 -2021 سندھ کی مزید ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔ ہری رام کشوری لال

قومی اسمبلی میں حکومتی ارکین کی ہنگامہ آرائی اور بوکھلاہٹ اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ نیازی سرکار نے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور پاکستان کے عوام وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ہری رام کشوری لال کراچی 19 جون : صوبائی وزیر سندھ محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے عمائدین شہر سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام سے اپنے حلقہ انتخاب میں واقع دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے عوام کے مسائل سنے اور انکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئیے۔ گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی خدمت کے لئے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے عوام کی خدمت اور ان کے جمہوری حقوق کے لئے اپنی جان تک کا نذرانہ پیش کرنے سے دریخ نہیں کیا جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہیدوں کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہم پر عزم ہیں۔ ہری رام کشوری لال کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے مالی سال 22-2021 کیلئے سندھ کا بہترین اور مثالی بجٹ پیش کیا جس کا کل حجم 1477.903 ارب روپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ قابل فخر امر ہے کہ مالی سال 22-2021 کیلئے صوبائی بجٹ میں 19.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ صحت، تعلیم، زراعت، فشریز، ٹرانسپورٹ، اقلیتی امور سمیت ہر محکمہ کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں حکومتی ارکین کی ہنگامہ آرائی اور بوکھلاہٹ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور غربت کا تحفہ دینے والی نیازی سرکار نے بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔ وزیر ہری رام کشوری لال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی بہ نسبت سندھ حکومت نے ایک عوامی بجٹ پیش کیا ہے جسے متعدد حلقوں میں سراہا گیا ہے۔ صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ مالی سال 22 -2021 سندھ کی مزید ترقی و خوشحالی کا سال ہوگا۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ کورونا اور ریکارڈ بارشوں کے باوجود سندھ حکومت نے ترقی کے سفر کو جاری رکھا۔ صوبائی وزیر نے میرپورخاص کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ مالی سال 2022- 2021 میں بھی میرپورخاص میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور نے عوام کو یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہر محاذ پر ان کے اعتماد پر پورا اترے گی۔ صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال نے کہا کہ ان کو کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے عوام وفاقی حکومت کی ناکام پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔ ہری رام کشوری لال نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی پر نظر ڈالیں۔ ہر دور میں پیپلز پارٹی کے مخالفین کا پی پی پی قیادت کی ذاتیات پر پروپیگنڈہ کرنا ان کا پرانا وطیرہ رہا ہے۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ وہ موجودہ وفاقی حکومت کے وزراءکو بتانا چاہتے ہیں کہ آپ کے جھوٹے اور اوچے ہتھکنڈوں سے پیپلز پارٹی کو کوئی پریشانی نہیں۔ انہوں نے تحریک انصاف کے لوگوں سے سوال کیا کہ انصاف اور عدل کے دعویدار تحریک انصاف کے وزراء اور اراکین قومی اسمبلی نے ڈیسک پر کھڑے ہوکر اپنے تعریف زدہ بجٹ کی کاپیاں پھاڑ کر اپوزیشن اراکین پر پھینک کر کیا تاثر دینے کی کوشش کی ہے جبکہ اس کے بر عکس پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے ادوار میں جمہوری روایات کی پاسداری کی ہے۔ہینڈ آوٹ نمبر۔۔۔605 ایف زیڈ ایف 
caption   کراچی 19 جون : صوبائی وزیر سندھ محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے عمائدین شہر سمیت مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عوام سے اپنے حلقہ انتخاب میں واقع دفتر میں ملاقات کی۔