صبا قمر کا شاعرانہ انداز مداحوں میں مقبول

معروف اداکارہ صبا قمر کی نئی تصویروں کے ساتھ منیر نیازی کی شاعری کے تڑکے نے مداحوں کو خوش کردیا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں سلور جیولری پہنے ہاتھ میں چائے کا کپ تھامے چند مختلف زاویوں سے اپنی دلکش تصاویر شیئر کیں۔
تصاویر نے جہاں دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا وہیں پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں انہوں نے منیر نیازی کے شعر کا انتخاب کر کے اپنی تصویروں کو چار چاند لگا دیے۔
تصویروں کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ،

کج شہر دے لوک وی ظالم سَن

کج سانوں مرن دا شوق وی سی

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے نئے آنے والے پراجیکٹ ’تیرے حسن کے نام‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔