سعودی عرب ریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے ستائسویں  شب  ختم قرآن کے حوالے سے پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا


ریاض ( ناظم علی عطاری )  سعودی عرب ریاض میں مجلس پاکستان کی جانب سے ستائسویں  شب  ختم قرآن کے حوالے سے پروقار محفل کا انعقاد کیا گیاجس میں ملک کی نامور سیاسی و سماجی تنظیموں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ سفارتخانہ پاکستان ریاض کے ویلفئیر اتاشی نوید افضال نے بھی شرکت کی۔شرکائے نے اجتماعی انتہائی خشوع و خضوع کے ساتھ قیام الیل کیا اور سعودی عرب اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس پرو قار تقریب کی نظامت شہر کے معروف سماجی رہنما جنرل سیکرٹری مجلس پاکستان حافظ عبدالوحید نے کی۔تقریب سے صدر مجلس پاکستان رانا عبدالرؤف نے لیلتہ القدر کی فضیلت اور اہمیت پر روشنی ڈالی اور شرکائے مجلس کا شکریہ ادا کیا۔اجتماعی سحری کے ساتھ اس محفل کا اختتام ہوا۔