امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کی برف پگھلنے لگی

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران جوہری معاہدے پر ایک بار پھر مذاکرات کیلئے تیار ہوگئے ہیں، مذاکرات تیسرے فریق کے ذریعے منگل سے ویانا میں ہونگے۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکہ کو فوری بریک تھرو کی کوئی توقع نہیں لیکن مذاکرات کا

ماہ فروری میں امریکی صدر جوبائیڈن نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس سے آن لائن خطاب میں کہا تھا کہ امریکا ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا تھا کہ ایران سے جوہری معاہدے کی بحالی پر یورپی اور دوسرے شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کریں گے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈ آیت اللہ خامنہ ای نے مطالبہ کیا تھا کہ امریکا کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنا ہے تو باتیں نہیں اقدام کرے، پہلا قدم امریکا کو اٹھانا ہوگا۔

Courtesy Ary news