گرمی میں اضافہ-بلندی اور شہرکے آخری سرے پر واقع آبادیوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے مکینوں کوپانی کی فراہمی اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ہدایات

کراچی میں گرمی میں اضافہ کے پیش نظر وزیربلدیات وچیئرمین واٹربورڈ سیدناصر حسین شاہ نے ایم ڈی واٹربورڈ اسداللہ خان کو بلندی اور شہرکے آخری سرے پر واقع آبادیوں سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے مکینوں کوپانی کی فراہمی اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی ہدایات دی ہیں، ان کی روشنی میں ایم ڈی واٹربورڈاسداللہ خان نے واٹربورڈ کے اعلیٰ حکام کو کراچی کو پانی فراہم کرنے والی نہروں، کنڈیوٹ،سائفن،فراہمی آب کی اہم لائنوں خصوصاً فلٹرپلانٹس کی صفائی کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ واٹربورڈ کے مرکزی پمپنگ اسٹیشنز سمیت تقسیم آب کے پمپنگ اسٹیشنوں وبوسٹنگ اسٹیشنزکے پمپس اور موٹروں کو ہمہ وقت درست وقابل استعمال حالت میں رکھنے کی بھی ہدایت کی ہے،انہوں نے تمام چیف انجینئرز کو متعلقہ تنصیبات کے یومیہ بنیادوں پر معائنہ کا بھی پابند بنایا ہے،ان ہدایات پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے، حب کینال سمیت مختلف نہروں،فلٹرپلانٹس کی صفائی کرکے خوردروپودوں جھاڑیوں کو صاف کیا جارہا ہے جبکہ پانی کے ساتھ بہہ کرآنے والی ریت،چکنی مٹی،درختوں کی جڑوں کی بڑی مقدار کو نکال دیا گیا ہے،واٹربورڈ کے عملے نے حبیب بنک سائٹ ٹاؤن بوسٹنگ اسٹیشن کی 100ہارس پاورکی موٹرکی مرمت مکمل کرلی ہے اس کے ساتھ یہاں 5ایم ایم کیبل بھی بچھادیا گیا ہے،بن قاسم ٹاؤن داؤد چورنگی کے قریب پانی کی لائن کی مرمت کرکے متعدد رساؤ کا خاتمہ کیا گیا، لعل شاہ قبرستان شاہ فیصل کالونی کے قریب پانی کی لائن کے رساؤ بند کردیئے گئے،اس اقدام سے ان مقامات پر پانی کا ضیاع رک گیا ہے، واٹربورڈنے شاہ فیصل ٹاؤن یوسی 7میں 8انچ قطر کی سیوریج لائن،یوسی 7سائٹ ٹاؤن میں سیوریج لائن،پاپوش نگر نزد قبرستان 400ایم ایم کی پانی کی لائن،عظیم پورہ میں 18انچ قطر کی فراہمی آب کی،،ملیر یونس ٹیکسٹائل کے قریب 36انچ قطر کی سیوریج لائن،کورنگی یوسی 28میں فراہمی آب کی لائن بچھائی،کرسچن کالونی بن قاسم اوریوسی 14لیاری میں پینے کے پانی میں بدبودار پانی کی آمیزش کی شکایت کا بھی خاتمہ کیا گیا،اسکیم 33نزد مشرقی سوسائٹی میں دھنسنے والی 60انچ قطر کی مین ٹرنک، طارق روڈ پر 24انچ قطر کی،یوسی 35،گڈاپ میں 12انچ قطر،پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 2میں 24انچ قطر کی سیوریج لائن ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کی گئی،واٹربورڈ کی جدید وخودکار جیٹنگ،راڈنگ،سیورکلینگ،ونچنگ مشینوں اور افرادی قوت کی مدد سے گلشن اقبال بلاک 14نزد مشرق سینٹر، اسکیم 33سیتا نگر،ایل ای آرپی گڈاپ،گلبرگ بلاک 15،لی مارکیٹ حفیظ پھپوٹہ روڈ،شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ،جہان آباد سندھی محلہ سائٹ ٹاؤن،ایجکٹر18لیاری،یوسی 2ماڈل کالونی،چیل چوک لیاری،حسین لاکھانی اسپتال نارتھ ناظم آباد،کلاکوٹ،لانڈھی ٹاؤن کے مختلف علاقوں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیاہے،ا س کے علاوہ شاہ فیصل کالونی کی یوسی 14،یوسی 31اسکیم 33،سیکٹر35سی گڈاپ،کورنگی یوسی 35،لانڈھی کے تمام قبرستانوں کے قریب ڈرگ روڈ یوسی 8،سرجانی ٹاؤن کے مختلف سیکٹرز،اسلم روڈ چاکیواڑہ،ریکسر میوہ شاہ،گلشن اقبال میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار مین ہولز کی مرمت اور ان پر رنگ سلیب وکورز رکھنے کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔شہید اسماعیل پارک،کلاکوٹ،محراب خان روڈ،رحیمیہ محلہ لیاری،آگرہ تانورانی مسجد کے قریب فراہمی آب میں بہتری کیلئے پانی کی لائنوں سے درختوں کی جڑیں ودیگر اشیاء نکال کرانہیں صاف کردیا گیا ہے جبکہ بعض مقامات پر لائنوں کے خستہ حصوں کی تبدیلی کا کام بھی کیا گیا۔
ر ضوان حیدر
انفارمیشن اینڈپبلک ریلیشنز آفیسر
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ
ا