صوبائی حکومت نے لبنی صلاح الدین کو ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا

صوبائی حکومت نے لبنی صلاح الدین کو ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کردیا۔چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی منظوری سے صوبائی حکومت نے ایکس پی سی ایس گروپ سے تعلق رکھنے والی گریڈ بیس کی سینئر افسر لبنیٰ صلاح الدین کو اعجاز حسین بلوچ کی جگہ ممبر آر اینڈ ایس بورڈ آف ریونیو


سندھ تعینات کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے ۔اس سے قبل لبنی صلاح الدین بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر لیاری ایکسپریس وے ہینڈ فری سیٹلمنٹ پروجیکٹ کراچی کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی تھی ۔صوبائی حکومت نے اعجاز حسین بلوچ کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں محکمہ سروسز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ایک اور نوٹیفیکیشن کے مطابق ریاض احمد کھتری گریڈ 19 کے افسر کو ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن ملیر کراچی کی خالی آسامی پر میونسپل کمشنر تعینات کیا گیا ہے