شرمیلا فاروقی نے پان بیچنے والوں کی عزت کرنےکا کیوں کہا؟


پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے عوام سے پان بیچنے والوں کی عزت کرنے کے لیے کہہ دیا۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پان بیچنے والوں کے لیے ایک خصوصی پوسٹ شیئر کی ہے۔

شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹا پوسٹ میں کہا کہ ’ہمیں پان بیچنے والوں کی عزت کرنی چاہیے کیونکہ دُنیا میں ایک وہی واحد شخص ہے جو پوچھ کر چُونا لگاتا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’دُنیا کے باقی لوگ تو بتائے بغیر ہی چُونا لگا دیتے ہیں۔‘

پی پی رہنما نے یہ دلچسپ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’مجھے یہ پوسٹ کرنی پڑی کیونکہ یہ سیدھا میرے دل پر لگی ہے۔‘

شرمیلا فاروقی کی پوسٹ پر انسٹاگرام صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ شرمیلا فاروقی مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

https://jang.com.pk/news/905771