سینٹ الیکشن میں چئیرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی کامیابی پر ریاض میں مقیم پی ٹی آئی کے سینئر ممبران نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا


ریاض ( ناظم علی عطاری ) سینٹ الیکشن میں چئیرمین سینیٹ کی نشست پر صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کی کامیابی پر ریاض میں مقیم پی ٹی آئی کے سینئر ممبران نے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا
پی ٹی آئی ریاض کے سابقہ صدر خیبر پختونخوا ونگ تاج محمد خان نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں غربت میں کمی ، کرپشن و بدعنوانی کے خاتمے سمیت الیکشن ریفارمز اور دیگر اصلاحات جلد دیکھنے کو ملیں گی تاج محمد نے مزید کہا کہ عمران خان سے ہی پاکستانی کی ترقی اور خوشحالی ممکن ہے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں تمام پاکستانی کارکن اور عہدیدارن یکجان ہو کر عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن بنایا جا سکے سابقہ صدر ریاض ریجن سید بخت شیر نے الیکشن کی کامیابی پر پی ٹی آئی کے ورکرز سمیت پوری قوم اور اتحادی جماعتوں کو مبارک باد دی اور کہا کہ عمران خان کا الیکشن میں شو آف ہینڈ کا جو بیانیہ ہے وہ الیکشن جیتنے کے لیے نہیں بلکہ انتخابات کے سسٹم کو صاف کرنا مقصد تھا سنئیر رہنما عبدالقیوم خان ، چوہدری شبریز اختر ، عبداللہ ملک ،ڈاکٹر سلمان شاہد ،حکیم خان ، ظفر لالہ ، اور دیگر نے کہا کہ پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی کے ورکرز سمیت اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان شاءاللہ عمران خان بہترین گورنس کے ساتھ ملک میں حقیقی تبدیلی لے کر آئینگے اور نیا پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔